قومی خبریں

پٹنہ سمیت بہار کے کئی اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے

اتوار کی صبح 7.58 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اس زلزلے کا مرکز نیپال سے تین کلومیٹر دور دکٹل میں بتایا جا رہا ہے۔ زلزلے کا اثر ملک کی دیگر ریاستوں کے علاوہ نیپال اور چین میں بھی تھا۔

زلزلہ، علامتی تصویر یو این آئی
زلزلہ، علامتی تصویر یو این آئی 

پٹنہ: بہار کے پٹنہ سمیت کئی اضلاع میں آج صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پٹنہ میں زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.5 ریکارڈ کی گئی۔ اتوار کی صبح 7.58 منٹ پر چند سیکنڈ کے لیے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اس زلزلے کا مرکز نیپال سے تین کلومیٹر دور دکٹل میں بتایا جا رہا ہے۔ زلزلے کا اثر ملک کی دیگر ریاستوں کے علاوہ نیپال اور چین میں بھی تھا۔

Published: undefined

بہار میں کٹیہار، کشن گنج، ارریہ، سہارسہ، پورنیہ، مدھے پورہ، بیگو سرائے، مدھوبنی، مشرقی چمپارن، سیتامڑھی، لکھی سرائے اور مونگیر سمیت کئی اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ تاہم اس دوران ریاست کے کسی بھی حصے سے جان و مال کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز