قومی خبریں

کورونا کی دہشت کے درمیان درجنوں بگلوں کی موت سے علی گڑھ میں خوف کا عالم

علی گڑھ کے بھوجپورہ علاقے میں جمعرات کی صبح اچانک ہی درجنوں کی تعداد میں بگلے مرے ہوئے دیکھے گئے۔ جب لوگوں نے اسے دیکھا تو حیران رہ گئے اور فوراً اس کی خبر پولس انتظامیہ کو دی۔

تصویر بذریعہ امر اجالا
تصویر بذریعہ امر اجالا 

ایک طرف کورونا وائرس سے لوگوں میں دہشت کا عالم ہے اور دوسری طرف علی گڑھ میں درجنوں کی تعداد میں بگلوں کی ہلاکت کی خبر سامنے آئی ہے جس سے لوگوں کے درمیان چہ می گوئیاں شروع ہو گئی ہیں۔ لوگوں میں اس بات کو لے کر خوف پھیل گیا ہے کہ اب کورونا وائرس کے بعد کسی اور طرح کی وبا کا سامنا تو نہیں کرنا پڑے گا۔

Published: undefined

واقعہ علی گڑھ شہر کے بھوجپورہ علاقے کا ہے جہاں جمعرات کی صبح اچانک ہی درجنوں کی تعداد میں بگلے مرے ہوئے دیکھے گئے۔ جن لوگوں نے ان مرے ہوئے بگلوں کو دیکھا، انھوں نے مقامی لوگوں کو اس کی خبر دی اور پھر دھیرے دھیرے یہ خبر چاروں طرف پھیل گئی۔ بگلوں کو دیکھنے کے لیے بھیڑ بھی جمع ہو گئی لیکن سبھی دور کھڑے ہی اسے دیکھتے رہے کیونکہ انھیں اندیشہ تھا کہ کہیں یہ بگلے کسی بیماری کی وجہ سے نہ مرے ہوں اور چھونے سے یہ بیماری انسانوں میں پھیلنے لگے۔

Published: undefined

مقامی لوگوں نے بڑی تعداد میں بگلوں کے مرے ہونے کی خبر پولس انتظامیہ کو دے دی ہے اور موقع پر محکمہ مویشی پروری کے ساتھ ساتھ انتظامیہ کی ٹیمیں بھی پہنچ گئی ہیں۔ افسران نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ فی الحال وہ بگلوں کے رابطے میں آنے سے بچیں اور جن مقامات پر بگلے مرے ہوئے ملے ہیں وہاں سے کچھ دوری بنا کر رکھیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined