قومی خبریں

دہلی میں گرمی سے لوگوں کا برا حال، بارش کا کوئی امکان نہیں

محکمہ موسمیات نے کہا کہ ’’آسمان صاف رہے گا۔ کہیں کہیں لو چل سکتی ہے‘‘۔ لو کے حوالہ سے دہلی میں یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

دہلی میں گرمی / Getty Images
دہلی میں گرمی / Getty Images Hindustan Times

نئی دہلی: قومی راجدھانی دہلی میں گرمی کی وجہ سے لوگوں کا برا حال ہے اور اور بارش کا کوئی امکان نظر نہیں آ رہا۔ دریں اثنا، محکمہ موسمیات نے اہم الرٹ جاری کر دیا ہے۔ تازہ پیشن گوئی کے مطابق ہفتہ کے روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہنے کا امکان ہے۔

Published: undefined

محکمہ موسمیات نے کہا کہ ہفتہ کے روز کم ازکم درجہ حرارت 28.7 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے ایک ڈگری زیادہ ہے۔ صبح 8.30 بجے نمی کی سطح 34 فیصد رہی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بعض مقامات پر لو چل سکتی ہے۔ بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

Published: undefined

محکمہ موسمیات نے کہا کہ ’’آسمان صاف رہے گا۔ کہیں کہیں لو چل سکتی ہے‘‘۔ لو کے حوالہ سے دہلی میں یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ویسٹرن ڈسٹربنس کی سرگرمیاں کمزور پڑنے لگی ہیں، یہی وجہ ہے کہ راجدھانی میں ایک بار پھر شدید گرمی کا دور شروع ہو گیا ہے۔

Published: undefined

دن بھر تیز دھوپ کے باعث لوگوں کو گھروں سے باہر نکلنے میں بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ ہوا میں نمی کی سطح 12 سے 65 فیصد کے درمیان ریکارڈ کی گئی۔ شام کے وقت غروب آفتاب کے بعد بھی لوگوں کو گرمی سے راحت نہیں ملی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined