قومی خبریں

دیوالی کی رات دہلی کی فضاؤں میں ملا پٹاخوں کا زہر! رات گئے کئی علاقوں میں آلودگی بڑھی

رات کئی علاقوں میں اے آئی کیو بہت بڑھ گیا تھا جیسےآر کے پورم میں 999، جہانگیرپوری میں 847،جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں  710  اور روہنی میں 586 تھا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

 

دیوالی کی رات  سےراجدھانی دہلی کی ہوا ایک بار پھر خراب ہونے لگی ہے۔ دہلی کے کئی علاقوں میں ہوا کے معیار کا انڈیکس سنگین زمرے میں پہنچ گیا ہے۔ جن علاقوں میں اے کیو آئی میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے ان میں جہانگیر پوری، آر کے پورم، اوکھلا، سری نواسپوری، آنند وہار، وزیر پور، بوانہ، روہنی شامل ہیں۔واضح رہے رات کئی علاقوں میں اے آئی کیو بہت بڑھ گیا تھا جیسےآر کے پورم میں 999، جہانگیرپوری میں 847،جواہر لعل نہرو اسٹیڈیم میں  710  اور روہنی میں  586 تھا۔

Published: undefined

ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ دیوالی کی شام تک دہلی کا اوسط اے آئی کوی218 ریکارڈ کیا گیا تھا، جس نے دیوالی کے دن بہترین ہوا کے ساتھ 8 سال کا ریکارڈ توڑ دیا۔ برسوں بعد ایسا ہوا کہ دہلی والوں نے دیوالی کے دن صاف آسمان دیکھا اور ہوا سانس لینے کے قابل ہو گئی۔ تاہم، جیسے جیسے رات قریب آتی گئی، ہوا بدتر ہوتی گئی اور کم درجہ حرارت کے ساتھ آلودگی کی سطح بڑھنے لگی۔

Published: undefined

نیوز پورٹل ’اے بی پی ‘ پر شائع خبر کے مطابق دہلی میں اس سال بھی پٹاخے بنانے، ذخیرہ کرنے، بیچنے اور استعمال کرنے پر پابندی ہے۔ تاہم، قومی راجدھانی کے کئی حصوں میں دیوالی پر پٹاخے جلائے گئے۔ اس کی وجہ سے دہلی میں آلودگی بڑھنے کی امیدیں تھیں۔ دہلی میں اے آئی کیوشام 4 بجے 218 تھا، جو کم از کم تین ہفتوں میں سب سے بہتر ہے۔

Published: undefined

مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ کے اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ سال دیوالی پر دہلی میں AQI 312، 2021 میں 382، 2020 میں 414، 2019 میں 337، 2018 میں 281، 2017 میں 319 اور 2016 میں 431 ریکارڈ کیا گیا تھا۔ ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ صفر سے 50 کے درمیان AQI اچھا ہے، 51 سے 100 'اطمینان بخش' ہے، 101 سے 200 'اعتدال پسند' ہے، 201 سے 300 'خراب' ہے، 301 سے 400 'بہت خراب' ہے اور 401 سے  500 کے درمیان AQI کو 'شدید' سمجھا جاتا ہے۔

Published: undefined

اس سال، دیوالی سے ٹھیک پہلے، دہلی کی ہوا کے معیار میں تیزی سے بہتری آئی تھی۔ اس بہتری کی وجہ جمعہ کو وقفے وقفے سے ہونے والی بارش اور آلودگی پھیلانے کے لیے ہوا کی سازگار رفتار کو قرار دیا جا سکتا ہے کیونکہ جمعرات کو 24 گھنٹے کا اوسط AQI 437 ریکارڈ کیا گیا تھا۔ 28 اکتوبر سے شروع ہونے والے دو ہفتوں تک دہلی میں ہوا کا معیار 'انتہائی خراب' سے 'شدید' تک رہا اور اس عرصے کے دوران دارالحکومت بھی دم گھٹنے والی اسموگ کی لپیٹ میں رہا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined