
مشرقی دہلی کے اشوک نگر تھانہ علاقے سے ایک خوفناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ دہلی یونیورسٹی کی ایک 42 سالہ اسسٹنٹ پروفیسر ستیم انکلیو میں رہتی تھیں جہاں ان کا قتل کر دیا گیا۔ مہلوک خاتون کی شناخت ڈاکٹر دیبواسمیتا پال کے طور پر کی گئی ہے۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ دیبواسمیتا کو سر پر کسی بھاری چیز سے مار کر ہلاک کیا گیا تھا۔ نیوز پورٹل ’اے بی پی‘ پر شائع خبر کے مطابق متوفی خاتون اپنے شوہر سے علیحدہ رہتی تھیں۔ ان کے شوہر بنگلور میں ہیں، اور وہ دہلی میں رہتی تھیں اور ڈی یو کے شیواجی کالج میں پڑھاتی تھیں۔ ڈیبواسمیتا شعبہ انگریزی میں اسسٹنٹ پروفیسر تھیں۔
Published: undefined
پولیس کے مطابق اس کے سر اور کٹی ہوئی کلائی پر گہری چوٹ کے نشان ہیں۔ گھر میں اپنی اپنی جگہ سے زیورات اور نقدی ملی، یعنی ڈکیتی کا کوئی شبہ نہیں۔ فی الحال، پولیس ٹیمیں قریبی سی سی ٹی وی کیمروں کی جانچ کر رہی ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ جرم کے پیچھے کون ہے۔
Published: undefined
اسسٹنٹ پروفیسر کے قتل کے بارے میں عام آدمی پارٹی کےرکن اسمبلی کلدیپ کمار نے کہا کہ جیسے ہی مجھے اطلاع ملی میں فوراً پہنچا۔ واقعہ وسندھرا انکلیو کے ایک اپارٹمنٹ میں پیش آیا۔ آج بھی اتنے مہنگے اپارٹمنٹ کمپلیکس کے اندر قتل ہو رہے ہیں کیونکہ مجرم مکمل طور پر بے خوف ہو چکے ہیں۔ انہیں جرائم کرنے کا کوئی خوف نہیں ہے اور نہ ہی پولیس کا خوف ہے۔
Published: undefined
بی جے پی حکومت پر حملہ کرتے ہوئےعام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی نے کہا، "یہ اس لیے ہے کہ جب سے دہلی میں بی جے پی کی چار انجن والی حکومت آئی ہے، جرائم میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ہم یہ سوال مسلسل اٹھا رہے ہیں۔ مجرموں پر لگام کیوں نہیں لگائی جا رہی؟ کیا دہلی پولیس اپنا فرض نبھانے میں ناکام ہو رہی ہے؟"
Published: undefined
Follow us: WhatsApp, Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined