قومی خبریں

ڈی ایس پی سریندر سنگھ کا قتل کھٹر حکومت میں تباہ نظامِ قانون کی مثال: کانگریس

جئے رام رمیش نے کہا کہ ’’سرکاری تحفظ میں پھل پھول رہے کانکنی مافیاؤں کی ہمت اب اتنی بڑھ گئی ہے کہ انھوں نے نوح ضلع کے تاوڈو میں ہریانہ پولیس کے ایک ڈی ایس پی پر ڈمپر چڑھا کر قتل کر دیا۔‘‘

جے رام رمیش، تصویر آئی اے این ایس
جے رام رمیش، تصویر آئی اے این ایس 

کانگریس نے ہریانہ کے نوح میں غیر قانونی کانکنی مافیا کے ذریعہ ہریانہ پولیس کے ڈی ایس پی سریندر سنگھ کے بے رحمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے قصورواروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں کانگریس رکن پارلیمنٹ جئے رام رمیش نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے سریندر سنگھ کے کنبہ سے اظہارِ ہمدردی بھی کی۔

Published: undefined

اپنے بیان میں جئے رام رمیش نے کہا کہ ’’بی جے پی کے دور اقتدار میں ہریانہ میں نظامِ قانون پوری طرح سے ناکام ہو چکا ہے۔ سرکاری تحفظ میں پھل پھول رہے غیر قانونی کانکنی مافیاؤں کی ہمت اب اتنی بڑھ گئی ہے کہ انھوں نے نوح ضلع کے تاوڈو میں ہریانہ پولیس کے ایک ڈی ایس پی پر ڈمپر چڑھا کر قتل کر دیا۔ یہ شرمناک واقعہ ہریانہ میں پوری طرح سے تباہ ہو چکے نظامِ قانون کی مزید ایک مثال ہے جہاں مجرم برسرعام ننگا ناچ کر رہے ہیں اور ریاستی عوام ان جرائم پیشوں کے خوف میں جینے کو مجبور ہے۔‘‘

Published: undefined

اپنے بیان میں کانگریس رکن پارلیمنٹ یہ بھی کہتے ہیں کہ ’’اس دل دہلا دینے والے واقعہ نے پورے ملک کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے اور اس پورے معاملے کی ہائی کورٹ کی دیکھ ریکھ میں آزادانہ جانچ ہونی چاہیے۔ اس شرمناک واقعہ کے بعد ریاست کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر کو اپنے عہدہ پر بنے رہنے کا کوئی اخلاقی حق نہیں رہ گیا ہے، انھیں اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دینا چاہیے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس