قومی خبریں

جموں و کشمیر: بڈگام میں کثیر مقدار میں منشیات برآمد، دو منشیات فروش گرفتار

پولس نے منشیات فروشوں کے خلاف شکنجہ کستے ہوئے بڑی تعداد میں ان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔ وادی میں منشیات کی تیزی سے پھیلتی وبا کے خلاف کئی دینی وسماجی تنظیمیوں نے بھی کمر کس لی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

سری نگر: جموں کشمیر پولس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارراوئیوں کو تیز کرتے ہوئے وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام سے پیر کے روز دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے بھاری مقدار میں اشیائے منشیات بر آمد کی ہیں۔ ایک پولس ترجمان نے بتایا کہ بڈگام کے میر گنڈ علاقے میں پولس نے ایک ناکہ چیکنگ کے دوران ایک منشیات فروش کو نشہ آور چیزوں سمیت گرفتار کیا۔ گرفتار شدہ منشیات فروش کی شناخت قیصر احمد بٹ ساکن ہمہامہ بڈگام کے بطور ہوئی ہے۔

Published: undefined

انہوں نے بتایا کہ قیصر احمد کی تحویل سے دیگر نشہ آور چیزوں کے علاوہ 408 نشہ آور کیپسول برآمد کیے گئے۔ قیصر احمد کو پولس اسٹیشن بڈگام منتقل کیا گیا ہے۔ دریں اثنا بڈگام کے ہی قصبہ بیروہ کے کھاگ علاقے میں پولس نے ایک ناکہ کے دوران ایک اور منشیات فروش کو چرس و دیگر نشہ آور چیزوں سمیت گرفتار کیا۔

Published: undefined

پولس ترجمان نے گرفتار شدہ منشیات فروش کی شناخت نذیر احمد بٹ ساکن ہردو سریش کے بطور کی ہے۔ نذیر احمد کی تحویل سے ایک کلو بھنگ اور 70 گرام چرس بر آمد کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نذیر احمد کو پولس اسٹیشن کھاگ میں بند رکھا گیا ہے۔

Published: undefined

بتادیں کہ وادی میں ماہ رواں کے دوران پولس نے منشیات فروشوں کے خلاف شکنجہ کستے ہوئے درجنوں کی تعداد میں منشیات فروشوں کی گرفتاری عمل میں لائی ہے۔ وادی میں منشیات کی تیزی سے پھیلتی ہوئی وبا کے خلاف کئی دینی وسماجی تنظیمیوں نے بھی کمر کس لیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined