
تصویر ’ایکس‘ @DRDO_India
ہندوستان نے ’ہائی-ایلٹی ٹیوڈ ملٹری آپریشنز‘ کے لیے پیراشوٹ تکنیک میں اہم کامیابی حاصل کی ہے۔ ’ڈی آر ڈی او‘ کی ’اے ڈی آر ڈی ای‘ نے قومی ’ملٹری کامبیٹ پیراشوٹ سسٹم‘ (ایم سی پی ایس) کا دنیا کے سب سے بلند ڈراپ زون میں شامل ’نیوما-مدھ ڈراپ زون‘ پر کامیاب تجربہ کیا۔ اس دوران ’اے ڈی آر ڈی ای‘ کے ٹیسٹ جمپرس نے 22000 فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگائی۔ اس وقت درجۂ حرارت تقریباً منفی 15 ڈگری سیلسیس کے آس پاس تھا۔
تجربے کے دوران چیف ٹیسٹ جمپر ونگ کمانڈر راہل جھا، ایم ڈبلیو او آر جے سنگھ، اور ایم ڈبلیو او وویک تیواری نے 22000 فٹ ’اے ایم ایس ایل‘ سے جمپ کیا۔ جمپ کے دوران قومی ’ایم سی پی ایس‘ کے ساتھ کئی دوسرے سسٹم کا بھی استعمال کیا گیا۔ ان میں انڈیجنس پیرا کمپیوٹر، آکسیجن سسٹم اور خصوصی جمپ سوٹ شامل تھے۔ 20000 فٹ کی بلندی پر پیراشوٹ کامیابی کے ساتھ ڈپلائے ہوا اور ٹیسٹ جمپر تقریباً 13700 فٹ پر بحفاظت لینڈ کیا۔
یہ تجربہ بلند ترین اور کم درجۂ حرارت کے حالات میں کیا گیا۔ کامیاب ٹرائل سے ’ایم سی پی ایس‘ کا اعتبار، مؤثریت اور اس کے اسٹریٹجک استعمال کی صلاحیت ثابت ہو چکی ہے۔ ہائی-ایلٹی ٹیوڈ علاقوں میں فوج کی ایئربورن تعیناتی خصوصی آپریشنز کے لیے انتہائی اہم ہو سکتا ہے۔ ڈی آر ڈی او کی اس کامیابی سے اہم دفاعی تکنیک میں خود کفیل ہندوستان کی سمت میں ہندوستان کی طاقت اور مضبوط ہوئی ہے۔ ’ایم سی پی ایس‘ کو ’ڈی آر ڈی او‘ کی ’اے ڈی آر ڈی ای‘ اور بنگلورو میں واقع ڈیفنس بایو انجینئرنگ اور الیکٹرو میڈیکل لیبارٹری (ڈی ای بی ای ایل) نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے۔ اس میں بہتر ٹیکٹیکل فیچرس ہیں۔ اس کی مدد سے ’پیرا ٹروپرز‘ طیارے سے باہر نکل سکتے ہیں، طے بلندی پر پیراشوٹ کھول سکتے ہیں، صحیح سمت میں آگے بڑھ سکتے ہیں اور طے مقامات پر اتر سکتے ہیں۔
یہ سسٹم ’نیویگیشن ود انڈین کانسٹیلیشن‘ (این اے وی ایل سی) کے ساتھ بھی کام کرتا ہے، جس سے غیر ملکی نیویگیشن سسٹم پر انحصار کم ہوتا ہے اور بیرونی مداخلت یا سروس میں رکاوٹ کا خطرہ بھی کم ہو جاتا ہے۔ اس کے ملک میں ہی تیار ہونے سے امید ہے کہ دیکھ بھال اور مرمت کے لیے غیر ملکی آلات پر مسلح افواج کا انحصار کم ہوگا، خاص طور پر جنگ کے وقت، اور ساتھ ہی معمول کی سروسنگ کا کام بھی تیزی سے ہو سکے گا۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔