قومی خبریں

خاتون ڈاکٹر عصمت دری و قتل معاملہ: فرائض میں کوتاہی پر تین پولس ملازمین معطل

کمشنر نے کہاکہ سائبرآباد پولس کے تمام عہدیداروں کو ایک مرتبہ پھر ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے پولس اسٹیشن کے حدود کا لحاظ کئے بغیر قابل دست اندازی جرم سے متعلق جو بھی شکایت ہو اس کو درج کریں

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

حیدرآبادیکم دسمبر(یواین آئی)سائبر آباد پولس نے ہفتہ کی شب تین پولس ملازمین بشمول ایک سب انسپکٹر کو لاپتہ وٹرنری ڈاکٹر کی ایف آئی آر درج کرنے میں تاخیر پر معطل کردیا۔

Published: 01 Dec 2019, 1:06 PM IST

اس وٹرنری ڈاکٹر کی اجتماعی عصمت دری کے بعد حیدرآباد کے نواحی علاقہ شمس آباد کے قریب قتل کے بعد لاش کو جلادیاگیا تھا۔یہ واردات بدھ کی شام پیش آئی تھی۔ اپنے پریس بیان میں سائبرآباد پولس کمشنر سی وی سجنار نے کہا کہ فرائض میں کوتاہی پر کی گئی تفصیلی جانچ کے نتائج کی بنیاد پر تین پولس عہدیداروں کو تاحکم ثانی معطل کردیاگیا ہے۔

Published: 01 Dec 2019, 1:06 PM IST

جانچ کے دوران اس بات کا پتہ چلا کہ عہدیداروں نے 27اور 28نومبر کی شب اس لاپتہ خاتون کی ایف آئی آر درج کرنے میں تاخیر کی تھی۔معطل پولس عہدیداروں میں ایم روی کمار سب انسپکٹر شمس آباد،پی وینوگوپال ریڈی اور اے ستیہ نارائنا گوڑ شامل ہیں۔یہ دونوں راجیوگاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ پولس اسٹیشن کے ہیڈ کانسٹیبلس ہیں۔

Published: 01 Dec 2019, 1:06 PM IST

کمشنر نے کہاکہ سائبرآباد پولس کے تمام عہدیداروں کو ایک مرتبہ پھر ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے پولس اسٹیشن کے حدود کا لحاظ کئے بغیر قابل دست اندازی جرم سے متعلق جو بھی شکایت ہو اس کو درج کریں۔

Published: 01 Dec 2019, 1:06 PM IST

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 01 Dec 2019, 1:06 PM IST