قومی خبریں

ڈوسا بنانے والے کو شرپسندوں کی دھمکی، دکان کا نام ’امریکن ڈوسا کارنر‘ رکھنے پر مجبور

متھرا میں ڈوسا کی دکان چلانے والے مسلم نوجوان کو دھمکی دینے کے معاملہ میں پولیس نے ملزم ہندووادی لیڈر کو گرفتار کر لیا ہے، اس کے ساتھ ہی مسلم نوجوان نے اپنی دکان کا نام بھی دبل لیا ہے

تصویر بشکریہ آج تک
تصویر بشکریہ آج تک 

متھرا: یوپی کے متھرا شہر مین ڈوسا سینٹر چلانے والے مسلم نوجوان کو دھمکی دینے کے معاملے میں پولیس نے ہندووادی لیڈر کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی مسلم نوجوان نے اپنی دکان کا نام بھی بدل لیا ہے۔ پہلے اس کی دکان کا نام ’شری ناتھ جی ڈوسا کارنار تھا، جو اب ’امریکن ڈوسا کارنر‘ ہو گیا ہے۔

Published: undefined

کچھ دن پہلے شری ناتھ جی ڈوسا کارنر کے نام سے ڈوسے کا ٹھیلہ لگانے والے مسلم نوجوان کو شرپسندوں نے دھمکی دی تھی۔ یہ 18 اگست کا واقعہ ہے جب کچھ لوگوں نے ٹھیلے پر پہنچ کر ڈوسا بیچنے والے مسلم نوجوان عابد کو دھمکی دی اور اس کے ٹھیلے پر لگے بینر تک پھاڑ ڈالے۔

Published: undefined

ہندو تنظیم کے لوگوں نے عابد کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ تم مسلمان ہو اس لئے شری ناتھ کے نام پر دکان نہیں کھول سکتے۔ وہیں موجود ایک شخص نے اس کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دی۔ یہ معاملہ شہر کوتوالی علاقہ کے وکاس بازار میں پیش آیا تھا۔

Published: undefined

انترراشٹریہ ہندو پریشد نامی تنظیم کے متھرا شہر کے صدر دیو شرما نے بتایا کہ وکاس بازار میں کچھ لوگ ہندو گاہکوں کو مائل کرنے کے لئے ہندو نام کا استعمال کر رہے ہیں، اس کی اطلاع موصول ہونے پر جب ہم موقع پر پہنچے تو ایک مسلم نوجوان شری ناتھ جی کے نام پر ڈوسا سینٹر چلاتے ہوئے ملا۔ انہوں نے اور ان کی ٹیم نے اس کی مخالفت کی۔

Published: undefined

جب معاملے نے طول پکڑا تو 10 دن بعد پولیس نے 28 اگست کو خانہ پری کرنے کے لئے مقدمہ درج کر لیا۔ 29 اگست کو ملزم ہندووادی لیڈر دیو شرما کو گرفتار کر جیل بھیج دیا۔ وہیں عابد نے اپنے ٹھیلے کا نام امریکن ڈوسا کارنر کر لیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined