قومی خبریں

ڈی کے شیوکمار نے راجیو گاندھی، سونیا گاندھی، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کے نام ’ایکس‘ پر لکھا ایک جذباتی پیغام

ڈی کے شیوکمار نے راجیو گاندھی کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’میں اکثر آنجہانی راجیو گاندھی کو یاد کرتا ہوں، جنہوں نے ایک نوجوان کارکن میں وہ صلاحیت دیکھی تھی جسے شاید میں خود بھی نہیں پہچان پایا تھا۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>

ویڈیو گریب

 

کرناٹک میں میں نئی کابینہ کی تشکیل سے قبل نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر گاندھی خاندان کے لیے ایک جذباتی پیغام لکھا۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں اپنے سیاسی سفر کے دوران سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی سے لے کر گاندھی خاندان کے دیگر اراکین کی حمایت اور اعتماد کا بھی تذکرہ کیا۔ ڈی کے شیوکمار نے لکھا کہ ’’گاندھی خاندان نے میرے سیاسی سفر میں ایک فیصلہ کن کردار ادا کیا ہے۔ یہ کردار صرف قیادت تک محدود نہیں رہا، بلکہ زندگی کے مختلف مراحل میں انہوں نے مجھ پر جو اعتماد ظاہر کیا وہ میرے لیے تحریک کا سب سے بڑا ذریعہ رہا ہے۔‘‘

Published: undefined

ڈی کے شیوکمار نے راجیو گاندھی کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’میں اکثر آنجہانی راجیو گاندھی کو یاد کرتا ہوں، جنہوں نے ایک نوجوان کارکن میں وہ صلاحیت دیکھی تھی جسے شاید میں خود بھی نہیں پہچان پایا تھا۔‘‘ وہ مزید لکھتے ہیں کہ ’’ان کی حوصلہ افزائی نے مجھے بڑے خواب دیکھنے اور عوامی خدمت کے تئیں خود کو وقف کرنے کا اعتماد دیا۔ عظیم لیڈر وہی ہوتے ہیں جو دوسروں کی صلاحیتوں کو پہچانتے ہیں اور انہیں اپنی توقعات سے آگے بڑھنے کی ترغیب دیتے ہیں۔ راجیو گاندھی نے میرے ساتھ بالکل یہی کیا تھا۔‘‘

Published: undefined

سونیا گاندھی کے بارے میں کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ لکھتے ہیں کہ ’’سونیا گاندھی نے مجھے قیادت کا ایک اور اہم سبق سکھایا۔ سچے لیڈر صرف کامیابی کے لمحوں میں آپ کے ساتھ کھڑے نہیں ہوتے، بلکہ مشکل ترین وقت میں بھی آپ کا ساتھ دیتے ہیں۔ آپ کو طاقت، حوصلہ افزائی اور اٹوٹ حمایت فراہم کرتے ہیں۔ میرے سیاسی سفر کے چیلنجنگ دور میں انہوں نے مجھ پر جو اعتماد برقرار رکھا، وہ میرے لیے ہمیشہ انمول رہے گا۔‘‘

Published: undefined

راہل گاندھی کے متعلق ڈی کے شیوکمار نے لکھا کہ ’’راہل گاندھی مسلسل رہنمائی اور تحریک کا ذریعہ رہے ہیں۔ ان کے اندر موجود لوگوں کی بات سننے کا مادہ، جمہوری اقدار کے تئیں ان کی وابستگی اور ایک زیادہ جامع اور ہمدرد ہندوستان کے متعلق ان کے وژن نے مجھ جیسے کئی لیڈران کو متاثر کیا ہے۔ میری عوامی زندگی میں ان کی حمایت ہمیشہ ایک مضبوط ستون رہی ہے۔‘‘

Published: undefined

پرینکا گاندھی کے متعلق ڈی کے شیوکمار لکھتے ہیں کہ ’’پرینکا گاندھی ہمیشہ مخلص، شفیق اور حوصلہ افزائی کرنے والی رہی ہیں۔ انہوں نے ہر ایک کارکن کے ساتھ عزت اور وقار کا برتاؤ کیا ہے، جس سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ سیاست کا بنیادی مقصد لوگوں سے جڑنا اور ان کی امنگوں کو سمجھنا ہے۔ ان کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی میرے لیے ہمیشہ انتہائی قیمتی رہی ہے۔‘‘

Published: undefined

ڈی کے شیوکمار نے گاندھی خاندان کے متعلق مزید لکھا کہ ’’ایک ایسے شخص کے طور پر جس نے زمینی سطح کے کارکن کے طور پر اپنا سیاسی سفر شروع کیا اور جسے آج کرناٹک کی قیادت کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، میں ان کے اعتماد اور حوصلہ افزائی کے تئیں گہرے تشکر کا اظہار کرتا ہوں۔‘‘ وہ لکھتے ہیں کہ ’’میں ان کی قیادت اور کرناٹک کے عوام کی دعاؤں کے ساتھ میں پوری ایمانداری اور عزم کے ساتھ ایک ترقی پسند، ہمہ جہت اور خوشحال کرناٹک کی تعمیر کے لیے کام کرتا رہوں گا، جو ان اقدار کی عکاسی کرتا ہے جن کے لیے ہم سب اجتماعی طور پر کھڑے ہیں۔‘‘

Published: undefined

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined