قومی خبریں

مختار انصاری کے ایم ایل اے بیٹے عباس انصاری کی رہائش گاہ پر قرقی کا نوٹس چسپاں

اترپردیش کے ضلع مئو میں مئو صدر اسمبلی حلقے سے ایم ایل اے عباس انصاری کے غازی پور واقع آبائی رہائش گاہ پر ہفتہ کو لکھنؤ پولیس نے قرقی کی کاروائی کا نوٹس چسپاں کردیا ہے

عباس انصاری/  ویڈیو گریب
عباس انصاری/ ویڈیو گریب تصویر سوشل میڈیا

غازی پور: اترپردیش کے ضلع مئو میں مئو صدر اسمبلی حلقے سے ایم ایل اے عباس انصاری کے غازی پور واقع آبائی رہائش گاہ پر ہفتہ کو لکھنؤ پولیس نے قرقی کی کاروائی کا نوٹس چسپاں کردیا ہے۔

Published: undefined

مختلف مجرمانہ معاملوں میں مطلوب و شہ زور سابق ایم ایل اے مختار انصاری کے بیٹے عباس انصاری کو بھگوڑا قرار دے کر اس کے لکھنؤ پولیس نے قرقی کا نوٹس چسپاں کرنے کی کاروائی جمعہ کو ہی شروع کردی تھی۔ اس کے تحت غازی پور واقع یوسف پور محمودآباد میں عباس کی رہائش گاہ پر ہفتہ کو لکھنؤ پولیس نے قرقی کا نوٹس چسپاں کیا ہے۔

Published: undefined

لکھنؤ پولیس نے آج یوسف پور کے درزی محلہ میں واقع ایم ایل اے عباس انصاری کے آبائی رہائش گاہ پر منادی بھی کرادی کہ سی جے ایم کورٹ لکھنؤ نے عباس انصاری کو ایک مہینے کے مہلت دی ہے۔ اگر 26ستمبر تک وہ عدالت میں حاضر نہیں ہونگے تو ان کے خلاف قرقی کی کاروائی کی جائے گی۔منادی کے بعد پولیس نے ان کی رہائش گاہ پر عدالت کا نوٹس چسپاں کردیا گیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined