قومی خبریں

تھائی لینڈ سے ہندوستان آنے والی ہے ’آفت‘، اتر پردیش اور بہار سمیت 21 ریاستوں میں بارش کا الرٹ

محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی-این سی آر کے آسمان میں جمعہ کو جزوی طور پر بادل چھائے رہیں گے۔ اس دوران کچھ مقامات پر ہلکی بارش یا بوندا باندی کا امکان ہے۔

بارش، علامتی تصویر یو این آئی
بارش، علامتی تصویر یو این آئی 

ہندوستان کی کئی ریاستوں میں 18 ستمبر کو شدید بارش کا امکان ہے۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق اتر پردیش اور بہار سمیت مجموعی طور پر 21 ریاستوں میں جمعہ کو موسلادھار بارش ہو سکتی ہے اور اس دوران ہوا کی رفتار بھی 85 کلومیٹر فی گھنٹہ ہو سکتی ہے۔ آئی ایم ڈی نے کئی ریاستوں میں بجلی گرنے کا بھی اندیشہ ظاہر کیا ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق شمالی تھائی لینڈ کے اوپر بنا گردابی سرکولیشن 18 ستمبر کی شام تک شمالی انڈمان سمندر کے اوپر ابھرنے کا امکان ہے۔ اس کے اثر سے 19 ستمبر کی شام تک اسی خطہ میں ’لو پریشر ایریا‘ بن سکتا ہے۔ ہفتہ سے مغربی راجستھان کے کچھ حصوں سے مانسون کی واپسی کے لیے حالات بھی بن رہے ہیں۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔