قومی خبریں

یو پی ایس سی 2024 کے ریزلٹ میں مسلم طبقہ کی مایوس کن کارکردگی، محض 30 کو ملی کامیابی

مسلم امیدواروں میں ٹاپ کرنے والی ارم چودھری کی آل انڈیا رینک 40 ہے، جبکہ مسلم امیدواروں میں دوسرے مقام پر رہنے والی فرخندہ قریشی کو آل انڈیا 67 رینک حاصل ہوا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>یو پی ایس سی، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

یو پی ایس سی، تصویر سوشل میڈیا

 

یونین پبلک سروس کمیشن کے ذریعہ 22 اپریل کو جاری سول سروسز امتحان 2024 کے نتائج مسلم طبقہ کے لیے انتہائی مایوس کن ثابت ہوئے ہیں۔ ٹاپ-10 کی فہرست میں ایک بھی مسلم امیدوار شامل نہیں ہے، اور ٹاپ-25 میں بھی کوئی مسلم نام نظر نہیں آ رہا۔ مسلم امیدواروں میں ٹاپ کرنے والی ارم چودھری کو آل انڈیا رینک 40 حاصل ہوا۔ اتنا ہی نہیں، ٹاپ-100 میں صرف 2 مسلم امیدوار ہی شامل ہیں اور دونوں ہی خواتین ہیں۔

Published: undefined

ہندوستان کی سب سے بڑی اقلیت مسلمانوں سے امید کی جا رہی تھی کہ اس سال وہ گزشتہ بار کے مقابلے بہترین کارکردگی پیش کریں گے، لیکن جب نتائج سامنے آئے تو مجموعی طور پر کامیاب 1009 امیدواروں میں مسلم امیدواروں کی تعداد محض 30 دیکھنے کو ملی۔ کچھ میڈیا رپورٹس میں یہ تعداد 28، یا پھر 34 بتائی جا رہی ہے، لیکن گزشتہ سال کے مقابلے یہ تعداد کافی کم ہے۔ 2023 کے یو پی ایس سی امتحان میں مجموعی طور پر 1016 امیدواروں کو کامیابی ملی تھی، جن میں 50 مسلم امیدوار تھے۔

Published: undefined

یو پی ایس سی 2024 کے ریزلٹ کا سرسری جائزہ لیا جائے تو مسلم امیدواروں میں ارم چودھری یو پی ایس سی ٹاپر ہیں جنھیں آل انڈیا رینک 40 حاصل ہوا ہے، جبکہ دوسرے مقام پر رہنے والی فرخندہ قریشی کی آل انڈیا رینک 67 ہے۔ مزید آگے بڑھیں تو محمد منیب بھٹ کو آل انڈیا رینک 131، ادیبہ اشفاق احمد کو 142، وسیم الرحمن کو 281، محمد نایاب انجم کو 292، محمد حارث میر کو 314، محمد شوکت عظیم کو 345، الفہ خان کو 417، نادیہ عبدالرشید کو 429 اور نجمہ سلام کو 442 رینک کے ساتھ ٹاپ-500 میں جگہ ملی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined