قومی خبریں

دہلی ایمس میں مریضوں کی بڑھ سکتی ہیں مشکلات، نرسنگ اسٹاف کی آج سے غیر معینہ ہڑتال

آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) نے پیر کو نرسنگ آفیسر ہریش کمار کاجلا کو 22 اپریل کو او ٹی مریضوں کی خدمات میں مبینہ طور پر رکاوٹ ڈالنے کے الزام میں فوری اثر سے معطل کر دیا تھا۔

ایمس، تصویر یو این آئی
ایمس، تصویر یو این آئی 

دہلی ایمس کے نرسنگ آفیسر ہریش کاجلا کی معطلی کے خلاف اسپتال کے نرس ایسوسی ایشن کے صدر اور نرسنگ اسٹاف نے آج سے غیر معینہ مدت کے لئے چھٹی پر جانے کا اعلان کیا ہے۔ نرس یونین نے ہریش کاجلا کی معطلی فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایسے میں ایمس میں مریضوں کی مشکلات بڑھ سکتی ہیں۔

Published: undefined

آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) نے پیر کو نرسنگ آفیسر ہریش کمار کاجلا کو 22 اپریل کو او ٹی مریضوں کی خدمات میں مبینہ طور پر رکاوٹ ڈالنے کے الزام میں فوری اثر سے معطل کر دیا تھا۔ معطلی کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ "ایمس، نئی دہلی کے نرسنگ آفیسر ہریش کمار کاجلا کے خلاف تادیبی کارروائی پر غور کیا جا رہا ہے۔ سنٹرل سول سروسز رولز، 1965 کے قاعدہ 10 کے ذیلی اصول (آئی) کے ذریعے عطا کردہ اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے، اور ایمس ضوابط 2019 کے ضابطہ نمبر 33 کے ساتھ، ہریش کمار کاجلا کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔"

Published: undefined

حکم نامہ پر ایمس کے ڈائریکٹر رندیپ گلیریا نے دستخط کیے ہیں۔ 22 اپریل کو ریزیڈنٹ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (RDA) نے کاجلا کے خلاف ڈیوٹی پر موجود ایک ریذیڈنٹ ڈاکٹر کے ساتھ مبینہ بدسلوکی کی شکایت درج کرائی تھی اور کاجلا کو فوری طور پر معطل کرنے اور ان کے خلاف تادیبی کارروائی شروع کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

Published: undefined

آر ڈی اے نے ایمس انتظامیہ کو لکھے شکایتی خط میں کہا کہ "ڈیوٹی پر موجود ایک ریزیڈنٹ ڈاکٹر کے ساتھ بدسلوکی کا ایک انتہائی شرمناک اور بلا اشتعال واقعہ 22 اپریل کی صبح پیش آیا۔ ملزم شخص جس کی شناخت ہریش کاجلا کے طور پر کی گئی ہے، نہ صرف اس نے ریذیڈنٹ ڈاکٹر کے خلاف نازیبا الفاط کا استعمال کیا، بلکہ او ٹی عملے کو مشتعل کرکے ضروری خدمات کو بھی متاثر کیا۔" ایمس انتظامیہ نے ہفتے کے روز اپنے کچھ نرسنگ افسران کو مین آپریشن تھیٹر (او ٹی) میں احتجاج کرنے پر وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا، جس کی وجہ سے ایک دن پہلے 50 سے زیادہ سرجریوں کو منسوخ کر دیا گیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined