قومی خبریں

دہلی میں پابندی کے باوجود کئی علاقوں میں بڑے پیمانے پر پھوڑے گئے پٹاخے، فضا ہوئی زہر آلودہ

قومی راجدھانی میں پٹاخے پھوڑنے پر پابندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دہلی والوں نے دیوالی کی رات نہ صرف آتش بازی کی بلکہ زوردار آواز والے پٹاخے بھی پھوڑے

دہلی میں آتش بازی / Getty Images
دہلی میں آتش بازی / Getty Images NurPhoto

نئی دہلی: قومی راجدھانی میں پٹاخے پھوڑنے پر پابندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دہلی والوں نے دیوالی کی رات نہ صرف آتش بازی کی بلکہ زوردار آواز والے پٹاخے بھی پھوڑے۔ دہلی کے وزیر ماحولیات گوپال رائے نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ دہلی میں دیوالی پر پٹاخے پھوڑنے پر 6 ماہ تک کی قید اور 200 روپے جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔

Published: undefined

دہلی میں دیوالی کی رات کے پروان چڑھنے کے ساتھ ہی پٹاخوں کی آواز تیز ہوتی گئی اور قابل اجازت ڈیسیبل کی حد کی خلاف ورزی ہوتی گئی۔ لوگوں کو پٹاخے پھوڑنے سے روکنے کے لیے اصول وضع کئے جانے کے باوجود لوگوں نے شام ہوتے ہی جنوب سے شمال مشرقی اور شمال مغربی دہلی سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں آتش بازی شروع کر دی تھی۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں پیر کے روز دیوالی کا تہوار منایا گیا۔ اس دن پٹاخے پھوڑنے کی پرانی روایت ہے لیکن شہر کے حکام کا کہنا ہے کہ آتش بازی پر پابندی کا فیصلہ ماحولیاتی اور صحت کے خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

Published: undefined

پرالی جلانے کے بڑھتے ہوئے واقعات اور فضائی آلودگی میں معاون موسمی حالات کے درمیان پیر کو دہلی کی ہوا کا معیار 'انتہائی خراب' زمرے میں چلا گیا۔ تاہم، 24 گھنٹے کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 312 رہا، جو دیوالی پر 7 سالوں میں دوسرا بہترین اے کیو آئی ہے۔ اس سے پہلے 2018 میں دیوالی پر اے کیو آئی281 ریکارڈ کیا گیا تھا۔

Published: undefined

ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ اگر اس سال بھی پٹاخے پھوڑے گئے تو ہوا کا معیار مزید خراب ہو سکتا ہے۔ ایئر کوالٹی سسٹم اینڈ ویدر فورکاسٹنگ اینڈ ریسرچ (سفر) نے بھی پیش گوئی کی تھی کہ اگر پچھلے سال کی طرح اس بار بھی پٹاخے پھوٹے گئے تو دیوالی کی رات ہوا کا معیار 'سنگین' سطح پر پہنچ سکتا ہے اور دوسرا دن 'ریڈ زون' میں رہ سکتا ہے۔

تاہم پابندی کے باوجود لوگوں نے شہر کے مختلف علاقوں میں شام 6 بجے سے ہی آتش بازی شروع کر دی۔ جنوبی دہلی کے مشرقی کیلاش، نہرو پلیس، مول چند سمیت دیگر علاقوں میں شام سے ہی پٹاخوں کی آواز سنی گئی۔

Published: undefined

براڑی میں رہنے والے ایک شخص نے کہا، ''وہ پڑھے لکھے لوگ ہیں پھر بھی ایسا کر رہے ہیں۔ بچے اس سے کیا سیکھیں گے؟" مشرقی اور شمال مشرقی دہلی میں لکشمی نگر، میور وہار، شاہدرہ، یمنا وہار سمیت کئی علاقوں میں صورت حال یکساں رہی۔ بعض مکینوں کا کہنا تھا کہ اس بار پٹاخوں کی آواز پچھلے سال کی نسبت کم تھی لیکن رات 9 بجے کے بعد پٹاخوں کی آواز بڑھ گئی۔

جنوب مغربی دہلی کے منیرکا میں مبینہ طور پر زور دار پٹاخے پھوڑے گئے۔ پڑوسی ہریانہ کے گڑگاؤں اور دہلی سے متصل فرید آباد شہروں میں بھی لوگوں نے پٹاخے پھوڑے۔ اتر پردیش کے غازی آباد میں اے کیو آئی 301، نوئیڈا میں 303، گریٹر نوئیڈا میں 270، گڑگاؤں میں 325 اور فرید آباد میں 256 ریکارڈ کیا گیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined