
حیدرآباد: اے پی کی خاتون وزیر داخلہ و نائب وزیراعلی ایم سُچترا نے آج صبح اپنی ذمہ داری سنبھال لی۔ سکریٹریٹ کے دوسرے بلاک میں واقع اپنے چیمبر میں پوجا کے بعد انہوں نے ذمہ داری سنبھالی۔
Published: undefined
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ریاست میں لا اینڈ آرڈر کی برقراری کے اقدامات کیے جائیں گے۔ لا اینڈ آرڈر کی برقراری کی ذمہ داری ہر ایک کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولس ملازمین کی فلاح وبہبود کے لئے حکومت پابند عہد ہے۔ پولس ملازمین کو ہفتہ واری تعطیل دینے کا بھی وزیر اعلی نے حال ہی میں اعلان کیا ہے۔ اس سلسلہ میں ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی اور اس کمیٹی کی رپورٹ کی سفارشات پر عمل کیا جائے گا۔
Published: undefined
پولس کے محکمہ میں مخلوعہ عہدوں کو جلد ہی پُر کیا جائے گا۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ خواتین کو ہراساں کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے نئی ذمہ داری دینے پر وزیراعلی جگن موہن ریڈی سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ وزیراعلی نے ایک دلت خاتون کو وزیر داخلہ بنایا ہے۔ انہوں نے جرائم کی وارداتوں میں ملوث افراد کے خلاف بھی سخت کارروائی کا انتباہ دیا۔
Published: undefined
سچترا نے کہا کہ ریگنگ، خواتین کو ہراساں کرنے کی وارداتوں پر خواتین اور لڑکیاں بلا خوف وخطر پولس سے شکایت کر سکتی ہیں۔ خواتین کی سلامتی کے لئے خصوصی ٹول فری نمبر قائم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے ریاست کے لئے پولس کی چار بٹالین منظور کی گئی ہیں۔ جلد ہی محکمہ پولس میں خواتین کی بٹالین، گریجن بٹالین کا بھی قیام عمل میں لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ خاتون پولس کانسٹیبلز کی بہبود کو اولین ترجیح دی جائے گی۔
Published: undefined
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined