قومی خبریں

دہلی ایمبارکیشن پوائنٹ سے پہلی حج پرواز کی روانگی، دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی نے شاندار افتتاحی تقریب کا کیا انعقاد

دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ’’حج بیت اللہ کے لیے جانے والے عازمین حج کو تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>سعودی عربیہ کے سفیر صالح بن عبد الحسینی کو دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں گلدستہ پیش کرتی ہوئیں، تصویر پریس ریلیز</p></div>

سعودی عربیہ کے سفیر صالح بن عبد الحسینی کو دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں گلدستہ پیش کرتی ہوئیں، تصویر پریس ریلیز

 

نئی دہلی: ہندوستان کے سب سے بڑے حج ایمبارکیشن پوائنٹ اندرا گاندھی انٹرنینشل ایئرپورٹ سے حج بیت اللہ کے لیے پروازوں کا سلسلہ 22 مئی 2023 سے شروع ہو گیا۔ اس موقع پر دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی جانب سے عازمین حج کے استقبال کے لیے ایک شاندار افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مناکشی لیکھی، وزیر مملکت برائے امور خارجہ، حکومت ہند، قومی راجدھانی خطہ دہلی کے لیفٹینٹ گورنرونے کمار سکسینہ اور ہندوستان میں حکومت سعودی عربیہ کے سفیر صالح بن عبد الحسینی، دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرکوثر جہاں موجود رہیں۔

Published: undefined

اس موقع پر وزیر مملکت برائے امور خارجہ، حکومت ہند مناکشی لیکھی نے تقریب میں موجود عازمین کرام کو حج بیت اللہ پر روانگی کے لیے مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنی وزارت اور حکومت ہند کی جانب سے عازمین حج کو اندرون ہند اور سعودی عربیہ میں دوران قیام دی جانے والی تمام تر سہولیات کی بروقت فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔

Published: undefined

تقریب میں دہلی کے لیفٹینٹ گورنر ونے کمار سکسینہ نے  بھی عازمین کو مبارکباد پیش کی اور دہلی ایمبارکیشن پوائنٹ سے حج بیت اللہ کے لیے روانہ ہونے والے صوبہ دہلی کے علاوہ دیگر چھ ریاستوں اترپردیش، اتراکھنڈ، ہریانہ، پنجاب، ہماچل پردیش، چنڈی گڑھ کے تقریباً 22 ہزار عازمین کے لیے دہلی سرکار اور دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی جانب سے کیے جانے والے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ہر طرح کی سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

Published: undefined

حکومت سعودیہ عربیہ کے ہندوستانی سفیر صالح بن عبد الحسینی نے حکومت سعودیہ عربیہ کی جانب سے کیے جانے والے انتظامات پر تفصیل کے ساتھ روشنی ڈالی اور بتایا کہ حکومت سعودی عربیہ نے گزشتہ برسوں میں بھی ہندوستانی عازمین حج کا پورا پورا خیال رکھا ہے اور اس سال بھی اس میں کسی قسم کی کوتاہی اور کمی واقع نہیں ہونے دی جائے گی۔

Published: undefined

ایئر پورٹ پر منعقد ہونے والے اس افتتاحی تقریب میں حج کمیٹی کے ممبر محمد سعد اور دیگراسٹاف کی موجودگی میں سب سے پہلے دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں اپنے استقبالیہ کلمات پیش کرتے ہوئے تقریب میں شرکت کرنے والے تمام تر معزز مہمانان اور شرکاء کا خیر مقدم کیا، جبکہ تقریب کی نظامت دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسر اشفاق احمد عارفی نے کی۔ واضح ہوکہ حج فلائٹ کی دوسری پرواز صبح 11:30بجے جبکہ مزید پروازیں شام کے 06:30 اور رات 08:30 بجے روانہ ہوئیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined