قومی خبریں

دیوالی کے بعد بھی دہلی کی ہوا مسلسل خراب! آنند وہار میں ایئر کوالٹی انڈیکس 440 تک پہنچا

دیوالی کے بعد دہلی کی ہوا دن بہ دن خراب ہوتی جارہی ہے۔ آج یعنی 28 اکتوبر کو ملک کی راجدھانی کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 345 ریکارڈ کیا گیا، جسے انتہائی ناقص زمرے میں سمجھا جاتا ہے

دہلی میں آلودگی / Getty Images
دہلی میں آلودگی / Getty Images Nasir Kachroo

نئی دہلی: دیوالی کے بعد دہلی کی ہوا دن بہ دن خراب ہوتی جارہی ہے۔ آج یعنی 28 اکتوبر کو ملک کی راجدھانی کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 345 ریکارڈ کیا گیا، جسے انتہائی ناقص زمرے میں سمجھا جاتا ہے۔ وہیں، دہلی کے آنند وہار میں اے کیو آئی 440 تک پہنچ گیا ہے، جو سنگین زمرے میں آتا ہے۔ آلودگی کی اس سطح سے صحت مند افراد کی صحت بھی متاثر ہوتی ہے اور یہ بیماری میں مبتلا افراد کے لیے تشویشناک صورتحال ہے۔

Published: undefined

سنٹرل پولوشن کنٹرول بورڈ کے اعداد و شمار کے مطابق 28 اکتوبر کو راجدھانی کے کئی علاقوں میں ہوا کے معیار کا انڈیکس 300 سے تجاوز کر گیا ہے، جوکہ انتہائی خراب زمرے میں آتا ہے۔ راجدھانی کے دہلی کے مختلف علاقوں کی بات کریں تو علی پور میں اے کیوں 365 (انتہائی خراب) درج کیا گیا، جبکہ شادی پور میں 365 (انتہائی خراب)، دوارکا میں 393 (انتہائی خراب)، جہانگیرپوری میں 394 (انتہائی خراب)، وویک وہار 391 (انتہائی خراب)، اوکھلا 346 (انتہائی خراب)، آنند وہار 440 (تشویش ناک) درج کیا گیا۔

Published: undefined

مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) کے اعداد و شمار کے مطابق جمعرات کی صبح دہلی میں ایئر اے کیو آئی 333 تھا، جبکہ بدھ کی صبح یہ 262 ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اعداد و شمار کے مطابق دہلی کا اے کیو آئی منگل کی شام 303 تھا، جبکہ دیوالی کے دن پیر کے روز یہ 312 ریکارڈ کیا گیا تھا۔

Published: undefined

دیوالی کے بعد اے کیو آئی میں مسلسل گراوٹ کے بعد ایئر کوالٹی انڈیکس میں آج ایک بار پھر تیزی سے اضافہ ہوا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی میں ہوا کے معیار کے بگڑنے کی بڑی وجہ درجہ حرارت اور ہوا کی رفتار میں کمی بتائی جا رہی ہے، جو آلودگی کے ذرات کے جمع ہونے کے لیے سازگار سمجھے جاتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس