قومی خبریں

فعال مغربی رکاوٹوں کے سبب دہلی والوں کو گرم ہواؤں سے ملی راحت

محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار نے بتایا کہ مغربی ڈسٹربنس کی وجہ سے دارالحکومت دہلی کے درجہ حرارت میں تین سے چار ڈگری سیلسیس کی گراوٹ آئی ہے۔

گرمی، تصویر آئی اے این ایس
گرمی، تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: فعال مغربی ڈسٹربنس سے دہلی والوں کو منگل کو گرمی سے کچھ راحت ملے گی اور درجہ حرارت 39 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ پیر کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے دو ڈگری زیادہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے دن بھر آسمان ابر آلود رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

Published: undefined

محکمہ کے مطابق آج صبح شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 28.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے چار ڈگری زیادہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ دہلی میں اگلے دو دنوں تک موسم ایسا ہی رہے گا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہنے کی امید ہے۔

Published: undefined

محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار نے بتایا کہ مغربی ڈسٹربنس کی وجہ سے دارالحکومت دہلی کے درجہ حرارت میں تین سے چار ڈگری سیلسیس کی گراوٹ آئی ہے۔ 4 اور 5 مئی کو فعال ویسٹرن ڈسٹربنس کی وجہ سے شہر میں اگلے دو تین دنوں تک گرم ہواؤں سے راحت ملنے کا امکان ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined