
ووٹر لسٹ / علامتی تصویر / آئی اے این ایس
دہلی میں ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) کا کام جاری ہے۔ 31 اگست کو جاری کی گئی مسودہ ووٹر لسٹ میں جن اہل شہریوں کے نام شامل نہیں ہو سکے ہیں، وہ حتمی فہرست میں اپنا نام شامل کرانے کے لیے ’دعوے اور اعتراضات‘ درج کرنے کی موجودہ مدت کے دوران ’فارم 6‘ بھر سکتے ہیں۔ سامنے آئے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ووٹر لسٹ میں نام شامل کرانے کے لیے موصول ہونے والی تقریباً 4.5 لاکھ درخواستوں میں سے 42 دنوں کے دوران صرف 1,238 درخواستوں ہی کا نمٹارا ہو سکا ہے۔
انگریزی روزنامہ ’دی ہندو‘ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتہ دہلی کے چیف الیکشن افسر (سی ای او) نے الیکٹورل رجسٹریشن افسران کو نئی ہدایات جاری کی ہیں۔ ان کے تحت بوتھ سطح کے افسران (بی ایل او) کو گھر گھر جاکر ان 47.5 لاکھ ناموں کی دوبارہ تصدیق کرنی ہوگی، جنھیں ’غیر حاضر، منتقل شدہ، فوت شدہ اور دوہرے اندراج‘ کے زمروں کے تحت مسودہ فہرست سے ہٹا دیا گیا تھا۔ غور کرنے والی بات یہ ہے کہ فہرست میں نام شامل کرانے کے لیے فارم بھرنے کی اب صرف 10 دن کی مہلت باقی رہ گئی ہے۔ یہ مدت 30 اکتوبر کو ختم ہو رہی ہے۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔