قومی خبریں

دہلی فسادات: آصف تنہا کو امتحان دینے کے لئے ہائی کورٹ سے عبوری ضمانت

دہلی ہائی کورٹ نے دہلی فسادات کے مبینہ ملزم آصف اقبال تنہا کو بی اے امتحان میں اس کے تین مس پیپرز دینے پر ضمانت عبوری منظور کرلی ہے

دہلی ہائی کورٹ، تصویر یو این آئی
دہلی ہائی کورٹ، تصویر یو این آئی 

نئی دہلی: دہلی ہائی کورٹ نے دہلی فسادات کے مبینہ ملزم آصف اقبال تنہا کو بی اے امتحان میں اس کے تین مس پیپرز دینے پر ضمانت عبوری منظور کرلی ہے۔ جسٹس سدھارتھ مردل اور جسٹس انوپ جے رام بھامبانی کی بنچ نے 4 جون کو ایک حکم دیتے ہوئے دہلی فسادات کے ملزم تنہا کو 13 سے 26 جون تک عبوری ضمانت منظور کی تھی۔

Published: undefined

ڈویژن بنچ نے کہا کہ ملزم تنھا ضمانت کی مدت کے دوران فراہم کردہ اس سہولت کے دوران دو جیل گارڈز کی تحویل میں ہوگا اور وہ اس کا اخراجات برداشت کرے گا۔ وہ ایک لیپ ٹاپ اور ایک موبائل فون کا بھی بندوبست کرے گا جو مذکورہ مدت کے اختتام پر فارنسک آڈٹ کے لئےاسپیشل سیل کے حوالے کردیا جائے گا۔

Published: undefined

عدالت نے یہ بھی واضح کیا کہ ضمانت کی مدت جیل میں زیر غور مدت کے طور پر مانی جائے گی اور یہ بھی کہا کہ عبوری ضمانت پر باہر جانے والا درخواست دہندہ کسی بھی طرح کی دی گئی آزادی کا غلط استعمال نہیں کرے گا۔

ملزم تنہا کو دہلی پولیس کے خصوصی سیل کے ذریعہ تفتیش کرنے والے کلیدی سازش معاملہ میں مقدمے کا سامنا ہے۔ وہ جامعہ ملیہ اسلامیہ میں فارسی میں بی اے آنرز کی تعلیم حاصل کررہا ہے اور اپنے مس ہونے والے دو پیپرز کے امتحان کے لئے دو ہفتوں کے لئے عبوری ضمانت کی درخواست دے چکا تھا۔

Published: undefined

تنہا کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 10 جون کو یا اس سے پہلے ہی متعلقہ جیل سپرنٹنڈنٹ کے پاس 50،000 روپے جمع کروائے، اخراجات کے بعد باقی رقم اسے واپس کردی جائے گی۔

ہائی کورٹ نے ان کی عبوری ضمانت کے دوران ان کے لواحقین سے ملنے سے بھی روک دیا ہے۔ تاہم ، عبوری ضمانت کی مدت شروع ہونے سے پہلے اس کا اسٹڈی کا مواد انہیں فراہم کیا جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined