
دہلی پولیس (فائل) / آئی اے این ایس
دہلی کے جنکپوری علاقے میں سڑک پر کھودے گئے گڑھے میں گرنے سے بینک ملازم کمل دھیانی کی موت کے معاملے اہم انکشاف ہوا ہے۔ پولیس تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ حادثے کے فوراً بعد کم از کم 5 لوگوں کو اس واقعہ کی اطلاع تھی، لیکن کسی نے بھی بروقت پولیس یا ایمرجنسی خدمات کو اطلاع نہیں دی۔ اس سنگین لاپرواہی کے الزام میں پولیس نے ایک ٹھیکیدار کو گرفتار کیا ہے، جبکہ 2 دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
Published: undefined
ایچ ڈی ایف سی بینک میں ٹیلی کالر کے طور پر کام کرنے والے کمل دھیانی شمال مغربی دہلی کے روہنی سے دیر رات اپنے گھر پالم کیلاش پوری لوٹ رہے تھے۔ اسی دوران جنک پوری علاقے میں جوگندر سنگھ مارگ پر جاری سڑک کی مرمت کے کام کے تحت کھودے گئے تقریباً 4.5 میٹر گہرے گڑھے میں ان کی موٹر سائیکل گر گئی۔ یہ گڑھا 2 کلومیٹر طویل سروس روڈ کی مرمت کے لیے کھودا گیا تھا۔
Published: undefined
پولیس کے ذریعہ جانچ کی گئی سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق رات تقریباً 12:15 بجے ایک سیاہ رنگ کی کار جائے وقوعہ کے پاس رکی۔ ساگرپور کے رہائشی وپن سنگھ شادی کی تقریب سے لوٹ رہے تھے، تبھی انہوں نے بائیک سوار کو گڑھے میں گرتے دیکھا۔ انہوں نے فوری طور پر قریبی رہائشی کالونی کے مین گیٹ پر تعینات سیکورٹی گارڈ کو اس کے متعلق اطلاع دی۔ گارڈ نے پاس ہی گڑھے پر کام کر رہے مزدور یوگیش کو اس کے متعلق اطلاع دی۔ یوگیش گڑھے کے پاس پہنچا اور اس نے دیکھا کہ اندر بائک پڑی ہے، جس کی ہیڈ لائٹ جل رہی تھی اور اس کے پاس ایک شخص بیہوش پڑا ہوا تھا۔ رات 12:22 بجے یوگیش نے اس واقعہ کے متعلق اپنے مالک اور سب کنٹریکٹر راجیش کمار پرجاپتی کو فون پر واقعہ کی اطلاع دی۔ پولیس کے مطابق پرجاپتی تقریباً 20 منٹ بعد موقع پر پہنچا اور اس نے بھی گڑھے میں لاش اور بائیک کو دیکھا۔ اس کے باوجود نہ تو اس نے اور نہ ہی یوگیش نے پولیس کو اطلاع دی۔
Published: undefined
تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ اس کے بعد پرجاپتی نے اپنے مالک اور اصل ٹھیکیدار ہمانشو گپتا کو فون کیا۔ گپتا، پرجاپتی اور کچھ دیگر لوگوں کے درمیان کانفرنس کال ہوئی، جبکہ کمل دھیانی کی لاش اسی وقت گڑھے میں پڑی ہوئی تھی۔ رات تقریباً 1:45 بجے پرجاپتی وہاں سے لوٹ گیا اور یوگیش بھی کچھ دیر بعد موقع سے فرار ہو گیا۔
Published: undefined
’ہندوستان ٹائمز‘ کی رپورٹ کے مطابق سب کنٹریکٹر راجیش کمار پرجاپتی کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے اور اسے کے خلاف غیر ارادتاً حادثہ کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔ جوائنٹ کمشنر آف پولیس جتن نروال نے بتایا کہ فرار مزدور یوگیش کو پکڑنے کے لیے اترپردیش کے اٹاوہ واقع اس کے گاؤں میں ایک ٹیم بھیجی گئی ہے۔ جبکہ اصل ٹھیکیدار ہمانشو گپتا دہلی سے باہر ہے اور اس کی گرفتاری کے لیے بھی الگ ٹیم تعینات کی گئی ہے۔
Published: undefined
پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملے ہر اس شخص کے کردار کی جانچ کی جا رہی ہے، جسے حادثے کی اطلاع ہونے کے باوجود اس نے خاموشی اختیار کیے رکھی۔ تحقیقی ادارے یہ بھی دیکھ رہے ہیں کہ سڑک کی مرمت کے کام کے دوران حفاظتی معیارات پر عمل کیا گیا تھا یا نہیں۔ یہ معاملہ نہ صرف لاپرواہی سے ہوئی موت کی کہانی ہے بلکہ بروقت مدد نہ ملنے سے گئی ایک جان پر اٹھتے سنگین سوالات کو بھی بے نقاب کرتا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined