.jpg?rect=0%2C0%2C2000%2C1125)
دہلی-این سی آر میں رہنے والے لوگوں کو ایک بار پھر مہنگائی کا جھٹکا لگا ہے۔ قومی راجدھانی علاقہ میں اتوار کے روز سی این جی ایک روپے فی کلو مہنگی ہو گئی ہے۔ اس سے 2 روز قبل ہی سی این جی قیمت میں 2 روپے اضافہ کیا گیا تھا۔ اس کا مطلب ہے کہ مجموعی طور پر 3 دنوں میں سی این جی 3 روپے مہنگی ہو گئی ہے۔ تازہ اضافہ کے بعد دہلی میں پہلی بار سی این جی کی قیمت 80 روپئے پار ہوگئی ہے۔
Published: undefined
سی این جی کی قیمتوں میں تازہ اضافے پر کانگریس نے شدید رد عمل ظاہر کیا ہے۔ پارٹی نے آج اپنے آفیشیل ’ایکس‘ ہینڈل پر ایک پوسٹ کے ذریعہ کہا کہ ’’مہنگائی مَین مودی کا چابُک پھر چلا، سی این جی کے دام آج پھر بڑھے۔‘‘ کانگریس نے اپنی پوسٹ میں مزید کہا کہ 15 کو 2 روپئے اور 17 مئی کو 1 روپئے یعنی اب تک مودی نے سی این جی 3 روپئے مہنگی کردی ہے۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ ’انتخابات ختم ہوتے ہی مودی کی وصولی شروع ہوگئی ہے۔‘
Published: undefined
قیمتوں میں تازہ اضافے کے بعد دہلی میں 1 کلو سی این جی کی قیمت 80.09 روپے ہو گئی ہے۔ وہیں قومی راجدھانی علاقہ کے غازی آباد میں 1 کلو سی این جی کی قیمت اب 88.70 روپے ہے۔ ملک کی مالیاتی راجدھانی ممبئی میں سی این جی 84 روپے فی کلو گرام ہے۔ حالانکہ عام لوگوں کے باورچی خانے تک پائپ کے ذریعہ سپلائی ہونے والی قدرتی گیس یعنی پی این جی اور گھریلو کھانا پکانے والے ایل پی جی گیس سلینڈر، دونوں کی قیمتوں میں فی الحال کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
Published: undefined
کہا جارہا ہے کہ ملک اپنی ضرورت کے حساب سے قدرتی گیس کی درآمد 50 فیصد سے زیادہ کرتا ہے۔ آبنائے ہرمز بحران کے بعد سپلائی میں کمی اور طلب میں اضافہ کی وجہ سے گیس کمپنیوں کے لیے گیس کی خریداری مزید مہنگی ہوگئی ہے۔ کمپنیوں کا کہنا ہے کہ اگر اب قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا تو انہیں بھاری نقصان برداشت کرنا پڑسکتا ہے اس لیے لاگت کا بوجھ اب صارفین پر ڈالنا ہی واحد متبادل ہے۔ دہلی-این سی آر میں آئی جی ایل اور مہاراشٹر میں ایم جی ایل سی این جی۔پی این جی گیس کی سپلائی کرتے ہیں۔
Published: undefined
سی این جی کی بڑھی ہوئی قیمتوں کے بعد اس وقت دہلی میں 80.09 روپئے، نوئیڈا 88.70 روپئے، غازی آباد میں 88.70 روپئے، مظفر نگر میں 88.58 روپئے، میرٹھ میں 88.58 روپئے، شاملی میں 88.58 روپئے، گروگرام میں 85.12 روپئے، ریواڑی میں 84.70 روپئے، کرنال میں 84.43 روپئے، کیتھل میں 85.43 روپئے، کانپور میں 91.42 روپئے، ہمیر پور میں 91.42 روپئے، فتح پور میں 91.42 روپئے، اجمیر میں 89.44 روپئے، پالی میں 89.44 روپئے، راجسمند میں 89.44 روپئے، مہوبہ میں 86.42 روپئے، باندہ میں 86.42 روپئے، چترکوٹ میں 86.42 روپئے، ہاپوڑ میں 89.70 روپئے، گوتم بدھ نگر میں 88.70 روپئے اور گریٹر نوئیڈا میں 88.70 روپئے سی این جی فروخت ہورہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: WhatsApp, Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined