قومی خبریں

دہلی اقلیتی کانگریس کے صدر عبدالواحد قریشی نے نائب صدر مخدوم خان کو سفر حج پر روانگی سے قبل دی مبارکباد

دہلی سے حج پروازوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی دوران دہلی اقلیتی کانگریس کے صدر عبدالواحد قریشی نے نائب صدر مخدوم خان کو سفر حج پر روانگی سے قبل مبارکباد دیتے ہوئے دعاؤں کی درخواست کی

<div class="paragraphs"><p>تصویر محمد تسلیم</p></div>

تصویر محمد تسلیم

 

نئی دہلی: راجدھانی دہلی سے حج پروازوں کا سلسلہ جاری ہے اور مختلف سماجی و سیاسی شخصیات عازمین حج کو رخصت کرنے میں مصروف ہیں۔ اسی سلسلے میں دہلی پردیش کانگریس کمیٹی اقلیتی شعبہ کے صدر عبدالواحد قریشی نے اقلیتی شعبہ کے نائب صدر مخدوم خان کو مقدس سفر حج پر روانگی سے قبل مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

عبدالواحد قریشی نے کہا کہ حج اسلام کے اہم ترین ارکان میں شامل ایک مقدس عبادت ہے اور ہر صاحبِ استطاعت مسلمان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ زندگی میں کم از کم ایک مرتبہ اللہ کے گھر کا دیدار کرے۔ انہوں نے کہا کہ حج کا سفر روحانی اعتبار سے نہایت بابرکت مانا جاتا ہے اور اس دوران مانگی جانے والی دعاؤں کو خصوصی اہمیت حاصل ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ جب کوئی دوست، عزیز یا جاننے والا حج کے مبارک سفر پر روانہ ہو تو اس سے ملاقات کرنی چاہئے اور اپنے اہل خانہ، دوستوں اور ملک و ملت کے لیے دعا کی درخواست کرنی چاہئے۔ عبدالواحد قریشی نے مخدوم خان سے بھی ملک ہندوستان، دہلی اور خاص طور پر نانگلوئی اور کراری کے امن، بھائی چارے اور ترقی کے لیے دعا کرنے کی اپیل کی۔

اس موقع پر مولانا نسیم الحق قاسمی نے کہا کہ کراری نانگلوئی کے معروف سماجی کارکن اور دہلی اقلیتی کانگریس کے نائب صدر مخدوم خان کا سفر حج پر روانہ ہونا خوشی اور سعادت کی بات ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کا سفر آسان فرمائے، عبادات کو قبول کرے اور انہیں خیریت کے ساتھ وطن واپس لائے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ دہلی سے حج پروازوں کا پہلا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے۔ 18 اپریل سے 4 مئی کے درمیان 31 پروازوں کے ذریعے 12187 عازمین حج مدینہ منورہ روانہ ہوئے ہیں، جبکہ دوسرے مرحلے کا آغاز 6 مئی سے ہو رہا ہے، جس میں عازمین کو جدہ کے راستے مکہ مکرمہ پہنچایا جائے گا۔

اس موقع پر کراری ضلع کے سینئر لیڈر بنواری لال، نسیم الحق قاسمی، الطاف علی، جان عالم، انل اپدھائے، شب روز اور شعیب سمیت دیگر افراد نے مخدوم خان کو پھولوں کی مالا پہنا کر مبارکباد پیش کی۔

Published: undefined

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined