قومی خبریں

گھٹیا سڑکوں کا ذکر کرنے والے شخص کو دہلی کے وزیر پرویش ورما نے مارا تھپڑ، کانگریس نے کہا ’عوام ان کا گھمنڈ توڑے گی‘

راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’’دہلی کی بی جے پی حکومت کے ایک وزیر ویڈیو میں ایک نوجوان کو تھپڑ مارتے نظر آ رہے ہیں۔ اس کا گناہ؟ وہ ویڈیو بنا رہا تھا۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>

ویڈیو گریب

 

دہلی کی خستہ حال ایک سڑک کا ذکر کرنے والے شخص کو دہلی حکومت میں وزیر پرویش ورما نے گزشتہ روز برسرعام تھپڑ مار دیا تھا۔ اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے۔ اس معاملہ میں کانگریس نے اپنا سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بی جے پی لیڈران کا تکبر ہے، جسے عوام فراموش نہیں کرنے والی۔

کانگریس نے سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’ملک کے شہری کو بی جے پی کا تھپڑ۔ دہلی حکومت میں وزیر پرویش ورما سے ایک نوجوان نے گھٹیا سڑکوں سے متعلق سوال پوچھ لیا۔ پھر کیا تھا... وزیر محترم ناراض ہو گئے اور غصے میں نوجوان کو تھپڑ لگا دیا۔‘‘ پارٹی آگے لکھتی ہے کہ ’’یہی بی جے پی کا حقیقی چہرہ ہے، جہاں اقتدار کے گھمنڈ میں چور لیڈر اور وزیر خود کو ’راجہ‘ اور عوام کو کیڑا مکوڑا سمجھتے ہیں۔‘‘

اس واقعہ پر اپنی شدید ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کانگریس نے واضح لفظوں میں کہا ہے کہ بی جے پی والے چاہتے ہیں لوگ ان کی بدعنوانی اور کمیشن کے کھیل میں مرتے رہیں، لیکن سوال نہ پوچھیں۔ اگر کسی نے سوال پوچھ لیا تو پھر انھیں پیٹ دیا جاتا ہے۔ کانگریس نے اس سوشل میڈیا پوسٹ میں دہلی کی بی جے پی حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے یہ بھی لکھا ہے کہ ’’بی جے پی یاد رکھے... عوام کچھ بھولتی نہیں ہے، ان کا گھمنڈ توڑ کر رہے گی۔‘‘

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔