قومی خبریں

گوپال رائے نے فضائی آلودگی سے نمٹنے کے لیے بھوپیندر یادو کو خط لکھا

آلودگی کے مسئلہ سے نمٹنے کے لئے اس بار دہلی حکومت نے 15 فوکس پوائنٹس پر مبنی ایکشن پلان بنایا ہے جس پر حکومت کام کر رہی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

دہلی کے وزیر ماحولیات گوپال رائے نے منگل کو مرکزی وزیر ماحولیات بھوپیندر یادو کو ایک خط لکھ کر فضائی آلودگی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے این سی آر ریاستوں کے وزرائے ماحولیات کے ساتھ جلد سے جلد ایک مشترکہ میٹنگ کرنے کی اپیل کی ہے۔

Published: undefined

مسٹر گوپال رائے نے سردیوں کے موسم میں دہلی میں فضائی آلودگی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے جلد از جلد این سی آر ریاستوں کے ماحولیات کے وزراء کے ساتھ مشترکہ میٹنگ کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے خط میں کہا ہے کہ دہلی کی آلودگی میں 31 فیصد حصہ دہلی کے اندر کے ذرائع کا ہے جبکہ 69 فیصد این سی آر ریاستوں کے ذرائع کا ہے۔

Published: undefined

گوپال رائے نے تحریر کیا کہ  سردیوں کے موسم میں دہلی کے اندر فضائی آلودگی کی صورتحال سنگین ہو جاتی ہے۔ دہلی حکومت آلودگی کو کم کرنے کے لیے بہت سے اقدامات کر رہی ہے، لیکن جب تک این سی آر ریاستوں میں دہلی میں آلودگی کے عوامل کو روکا نہیں جاتا، ہماری طرف سے اٹھائے گئے تمام اقدامات کارگر ثابت نہیں ہوں گے۔ اس لیے این سی آر ریاستوں کے ماحولیات کے وزراء کے ساتھ فوری طور پر مشترکہ میٹنگ بلانے کی ضرورت ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ دہلی میں سردی کے موسم میں آلودگی کا مسئلہ کافی بڑھ جاتا ہے۔ تمام عوامل کو ذہن میں رکھتے ہوئے اس بار دہلی حکومت نے 15 فوکس پوائنٹس پر مبنی ایکشن پلان بنایا ہے جس پر حکومت کام کر رہی ہے۔

Published: undefined

وزیر ماحولیات نے کہا کہ دہلی حکومت کے تمام اقدامات کے نتیجے میں دہلی کے اندر آلودگی کی سطح میں مسلسل کمی آرہی ہے۔ دہلی حکومت کے اقدامات کے نتیجے میں پچھلے آٹھ سالوں میں آلودگی کی سطح میں 30 فیصد کمی آئی ہے، لیکن جب تک این سی آر ریاستوں میں آلودگی کے عوامل کو پوری طرح سے روکا نہیں جاتا، دہلی حکومت کے یہ تمام اقدامات مؤثر نہیں ہو گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined