قومی خبریں

دہلی شراب پالیسی معاملہ: ای ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے تاجر دنیش اروڑہ کو کیا گرفتار

ای ڈی نے دہلی شراب پالیسی معاملے میں کارروائی کرتے ہوئے جمعرات کو تاجر دنیش اروڑہ کو گرفتار کر لیا۔ دنیش اروڑہ اسی معاملہ سے متعلق سی بی آئی کیس میں گواہ بھی ہیں

گرفتار، علامتی تصویر آئی اے این ایس
گرفتار، علامتی تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: دہلی کے سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا سے منسلک دہلی ایکسائز پالیسی معاملے میں ایک تازہ پیش رفت میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے جمعرات کو تاجر دنیش اروڑہ کو گرفتار کر لیا۔ نیوز پورٹل ’اے بی پی نیوز‘ کے مطابق ای ڈی نے اس گرفتاری پر سرکاری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے لیکن ذرائع نے اس کی تصدیق کی ہے۔

Published: undefined

ای ڈی نے اپنی پچھلی چارج شیٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ اروڑہ نے دہلی اسمبلی انتخابات کے لیے پارٹی فنڈ جمع کرنے کے حصے کے طور پر سسودیا کو 82 لاکھ روپے دیے تھے۔ سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے ایک خصوصی عدالت کے سامنے ایک عرضی دائر کی تھی جس میں انہیں اس کیس میں سرکاری گواہ بنانے کی اجازت طلب کی تھی۔

Published: undefined

خیال رہے کہ یکم جون کو اروبندو گروپ کے سرتھ چندر ریڈی ای ڈی کیس میں سرکاری گواہ بن گئے تھے۔ ای ڈی نے پہلے اس کیس کے سلسلے میں اپنی چارج شیٹ میں ان کا نام لیا تھا۔

ای ڈی نے ایک ضمنی چارج شیٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ وجے نائر نے 'ساؤتھ گروپ' کے عآپ لیڈروں کی جانب سے 100 کروڑ روپے کی رشوت وصول کی تھی، جن کے اہم افراد مگونٹا سری نواسلو ریڈی، راگھوا مگونٹا، سرتھ ریڈی اور تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ کی بیٹی کا نام کے کویتا ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined