قومی خبریں

دہلی ہائی کورٹ نے ڈبلیو ایف آئی کو لگائی پھٹکار، ونیش پھوگاٹ نے لی راحت کی سانس

چیف جسٹس ڈی کے اپادھیائے اور جسٹس تیجس کریا کی بنچ نے مرکزی حکومت سے یہ یقینی بنانے کو کہا کہ پھوگاٹ کو آنے والے ایشیائی گیمز کے سلیکشن ٹرائل میں حصہ لینے کی اجازت دی جائے۔

<div class="paragraphs"><p>ونیش پھوگاٹ، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

ونیش پھوگاٹ، تصویر سوشل میڈیا

 

دہلی ہائی کورٹ نے جمعہ کے روز ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) کو سخت پھٹکار لگائی۔ عدالت نے ناراضگی کا اظہار ڈبلیو ایف آئی کے ذریعہ مشہور خاتون پہلوان ونیش پھوگاٹ کو گھریلو ٹورنامنٹ میں حصہ لینے سے دور رکھنے پر کیا ہے۔ عدالت نے اس معاملہ میں مرکزی حکومت سے کہا ہے کہ وہ پھوگاٹ کا تجزیہ کرنے کے لیے ماہرین کا ایک پینل بنائے۔

Published: undefined

چیف جسٹس ڈی کے اپادھیائے اور جسٹس تیجس کریا کی بنچ نے ونیش پھوگاٹ معاملہ پر سماعت کے دوران مرکزی حکومت سے یہ یقینی بنانے کو کہا کہ پھوگاٹ کو آنے والے ایشیائی گیمز کے سلیکشن ٹرائل میں حصہ لینے کی اجازت دی جائے۔ بنچ نے کہا کہ ڈبلیو ایف آئی کا سرکردہ کھلاڑیوں کو حصہ لینے کی اجازت دینے کی روایت پر نہیں چلنا ’بہت کچھ کہتا ہے‘۔

Published: undefined

بنچ نے سماعت کے دوران اس بات پر زور دیا کہ ملک میں مادریت کا جشن منایا جاتا ہے اور فیڈریشن کو ’بدلہ‘ کے جذبہ سے کام نہیں کرنا چاہیے۔ عدالت نے مرکزی حکومت سے پھوگاٹ کا تجزیہ کرنے کے لیے ایک خصوصی پینل تشکیل کرنے کو کہا اور امید ظاہر کی کہ چیزیں بہتر انداز میں انجام دی جائیں گی۔ ہائی کورٹ نے زبانی طور پر کہا کہ ’’ماہرین سے اس کے امکانات کا جائزہ لینے کو کہیں۔ یہ یقینی بنائیں کہ وہ حصہ لے سکے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined