قومی خبریں

5 جی پر جوہی چاولہ کی عرضی مسترد، 20 لاکھ کا جرمانہ

عدالت کی ڈویژن بینچ نے اداکارہ اور دیگر پر قانون کے عمل کا غلط استعمال کرنے کے لئے 20 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔

جوہی چاولہ عدالت میں داخل ہوتے ہوئے آئی اے این ایس
جوہی چاولہ عدالت میں داخل ہوتے ہوئے آئی اے این ایس  

دہلی ہائی کورٹ نے بالی ووڈ اداکارہ جوہی چاولہ کی ملک میں 5 جی ٹکنالوجی کو نافذ کرنے کے خلاف درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عرضی میڈیا میں پبلی سٹی کے لئے دائر کی گئی ہے۔

Published: undefined

اداکارہ جوہی چاولہ کی صرف عرضی مسترد نہیں ہوئی ہےبلکہ ان کے اوپر جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے ۔جسٹس جے آر مدھا کی ڈویژن بینچ نے اداکارہ اور دیگر پر قانون کے عمل کا غلط استعمال کرنے پر 20 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔

Published: undefined

عدالت نے کہا کہ اداکارہ نے عدالت کی کارروائی کا غلط استعمال کیا ہے، اس لئے ان پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے ۔ کورٹ نے ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ جیسے یہ سب پبلی سٹی کے لئے کیا گیا ہے ، کیونکہ عرضی گذار (جوہی چاولہ) کو خود نہیں پتہ کی ان کی درخواست حقائق پر مبنی نہ ہوکر پوری طرح سے قانونی صلاح پر مبنی تھی۔

Published: undefined

یہ جرمانہ ان پر بپلی سٹی حاصل کرنے اور کورٹ کے وقت کا غلط استعمال کے لئے لگایا گیا ہے۔

Published: undefined

دہلی ہائی کورٹ کے اس فیصلہ کے بعد 5جی ٹکنالوجی کو نافذ کرنے کے خلاف اٹھنے والی تمام آوازوں کو ایک پیغام دے دیا گیا ہے کہ کوئی بھی اس معاملہ میں بغیر سوچے سمجھے عدالت کا دروازہ نہ کھٹ کھٹائے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined