قومی خبریں

دہلی حکومت نے ڈی ڈی اے کو مہرولی میں توڑ پھوڑ روکنے کی ہدایت دی

ڈی ڈی اے نے مہرولی واقع آرکیالوجیکل پارک میں جمعہ کو تجاوزات مخالف مہم شروع کی تھی جو ہفتہ کو بھی جاری رہی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس&nbsp;</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس 

 

دہلی کے وزیر محصول کیلاش گہلوت نے کہا کہ نئے سرے سے حد بندی کئے جانے تک مہرولی میں رہنے والے مکینوں کوبے گھر نہیں کیا جا سکتا ہے۔

Published: undefined

مسٹرگہلوت نے متنازعہ علاقے کی نئی حد بندی کا حکم دیا ہے۔ وزیر ریونیو نے کہا ہے کہ بغیر کسی نوٹس کے قابضین کو اندھیرے میں رکھ کر حد بندی کی گئی ہے۔ انہوں نے ضلع مجسٹریٹ (جنوبی) کو زمین کی نئے سرے سے حد بندی کرنے اور ڈی ڈی اے کو فوری طور پراس کے بارے میں مطلع کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے سرے سے حد بندی کئے جانے تک مہرولی میں رہنے والے مکینوں کوبے گھر نہیں کیا جا سکتاہے۔

Published: undefined

انہوں نے اس سلسلے میں متعلقہ افسران کی میٹنگ طلب کی۔ میٹنگ میں یہ بات سامنے آئی کہ محکمہ نے حد بندی کے عمل کے دوران مذکورہ افراد کو نوٹس جاری نہیں کیے تھے۔ حد بندی کے طریقہ کار کو درست نہ بتاتے ہوئے کیلاش گہلوت نے کہا کہ لاڈو سرائے گاؤں ایک گنجان آباد علاقہ ہے اور گاؤں میں مکانات بہت پرانے ہیں۔

Published: undefined

وزیر ریونیو نے حکم دیا ہے کہ اس قواعد کے دوران جن افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے، انہیں منصفانہ اور شفافیت کے لئے حد بندی کے دوران موجود رہنے کے لئے کہا جا سکتا ہے۔ ڈی ایم (جنوبی) کوڈی ڈی اے حکام کو اس حکم کے بارے میں فوری طور پر مطلع کرنے کے لئے کہاگیا ہے اور یہ کہ ایک نئی حد بندی کی جائے گی۔

Published: undefined

واضح رہے کہ ڈی ڈی اے نے مہرولی واقع آرکیالوجیکل پارک میں جمعہ کو تجاوزات مخالف مہم شروع کی تھی جو ہفتہ کو بھی جاری رہی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع

  • ,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ