قومی خبریں

دہلی: پولیس اور بدمعاشوں کے درمیان تصادم، فائرنگ میں 2 کی موت

راجدھانی کے باہری-شمالی ضلع کے علاقے میں بدمعاش ڈکیتی کی واردات کو انجام دینے کے لیے آئے تھے۔ نریلا علاقے میں ہوئے تصادم میں پولیس نے 5 بدمعاشوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

فائرنگ، علامتی تصویر یو این آئی
فائرنگ، علامتی تصویر یو این آئی 

راجدھانی دہلی کے باہری-شمالی ضلع میں پولیس اور بدمعاشوں کے درمیان ہفتہ کی صبح زبردست تصادم ہوا۔ اس دوران فائرنگ میں پولیس کی گولی لگنے سے 2 بدمعاشوں کی موت ہو گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ بدمعاش علاقے میں ڈکیتی کی واردات کو انجام دینے کے لیے آئے تھے۔ پولیس اور بدمعاشوں کے درمیان اچانک ہوئی فائرنگ کے واقعہ سے علاقے میں دہشت کا ماحول پیدا ہو گیا۔

Published: undefined

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق کئی بدمعاش علاقے میں ڈکیتی کی واردات کو انجام دینے کے لیے آئے تھے۔ اس درمیان پولیس کو اس کی اطلاع ملی اور ٹیم نے انہیں گھیر لیا جس کے بعد بدمعاشوں نے فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس نے بھی بدمعاشوں پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے کئی راؤنڈ گولیاں چلائیں۔ اس فائرنگ میں 2 بدمعاشوں کو گولی لگ گئی اور وہ بُری طرح سے زخمی ہو گئے۔ اس کے بعد بدمعاشوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

Published: undefined

وہیں دہلی کے نریلا علاقے میں ہوئے تصادم کے دوران پولیس نے 5 بدمعاشوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ تصادم نریلا انڈسٹریل تھانہ علاقے کے کھیڑا گاؤں کے پاس ہوا۔ پکڑے گئے بدمعاش لمبے وقت سے انڈسٹریل علاقے کے گوداموں کو نشانہ بنا رہے تھے اور چوری و لوٹ پاٹ کی واردات کو انجام دے رہے تھے۔

اطلاع کے مطابق دہلی پولیس کو ان بدمعاشوں کی موومنٹ کی اطلاع ملی تھی جس کے بعد نریلا انڈسٹریل تھانہ پولیس نے علاقے میں گھیرا بندی کر دی۔ رات کے وقت جب پولیس ٹیم نے بدمعاشوں کو دیکھا تو انہیں خودسپردگی کرنے کے لیے کہا لیکن بدمعاشوں نے خودسپردگی کرنے کے بجائے پولیس پر گولی چلانی شروع کر دی۔ اس کے بعد جوابی کارروائی میں پولیس نے بھی فائرنگ کی۔ اس تصادم کے بعد پولیس نے 5 بدمعاشوں کو اپنی حراست میں لے لیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined