قومی خبریں

دہلی انتخابات: جے ڈی یو-ایل جے پی کے آنے سے بی جے پی کو ہوگا فائدہ، تیواری کا دعویٰ

دہلی بی جے پی صدر منوج تیواری کا کہنا ہے کہ اسمبلی انتخابات کے لئے جے ڈی یو اور ایل جے پی کے آنے سے پارٹی کی پوزیشن اور مضبوط ہوئی ہے اور وہ کم از کم 50 سیٹیں جیت کر مضبوط حکومت بنائیں گے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی دہلی یونٹ کے صدر منوج تواری نے بدھ کو کہا کہ اسمبلی انتخابات کے لئے جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) اور لوک جن شکتی پارٹی (ایل جے پی) کے آنے سے پارٹی کی پوزیشن اور مضبوط ہوئی ہےاور وہ کم از کم 50 سیٹیں جیت کر مضبوط حکومت بنائیں گے۔

تواری نے کہا کہ بی جے پی پہلے دہلی اسمبلی کی 70 سیٹوں میں سے 45 سیٹیں جیت کر حکومت بنانے کی توقع کر رہی تھی لیکن جے ڈی یو اور ایل جے پی کے ساتھ ہوئے انتخابی اتحاد کے بعد حالات اور مضبوط ہو ئے ہیں اور ہم اب کم از کم 50 نشستیں جیت کر اقتدار میں آئیں گے۔

Published: undefined

جے ڈی یو اور ایل جے پی سے دہلی اسمبلی انتخابات کے لیے بی جے پی کا پہلی بار سمجھوتہ ہوا ہے۔ معاہدہ کے تحت جے ڈی یو سنگم وہار اور براڑی سیٹوں پر انتخاب لڑے گی جبکہ ایل جے پی سیما پوری سے میدان میں ہے۔

قابل غور ہے کہ دہلی میں بی جے پی اور شرومنی اکالی دل (بادل) اتحاد کے تحت الیکشن لڑتے تھے مگر اس بار شہریت ترمیمی قانون (سي اےاے) کو لے کرشرو منی اکالی دل نے الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گزشتہ انتخابات میں شرو منی اکالی دن نے چار سیٹوں پر انتخاب لڑا تھا۔

Published: undefined

اسمبلی انتخابات کے لیے بی جے پی کی جانب سے وزیر اعلی کا چہرہ نہ اتارے جانے پر تواری نے کہا کہ پارٹی وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں الیکشن لڑ رہی ہے۔ وزیر اعلی کا چہرہ نہ ہونے سے کوئی نقصان نہیں ہوگا اور الیکشن جیتنے کے بعد پارٹی کے ممبران اسمبلی اپنا لیڈر منتخب کریں گے۔

تواری نے ایک ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام میں وزیر اعلی اروند کجریوال کی مفت بجلی، پانی کو اسمبلی انتخابات سے پہلے ’ فری کرنے‘ کے نام کو کھیل اور دھوکہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی منصوبہ آتا ہے تو اسے نام دیا جاتا ہے جبکہ عام آدمی پارٹی (آپ) کی دہلی حکومت نے اسے کوئی نام نہیں دیا ہے۔ یہ اسمبلی الیکشن جیتنے کے واسطے عوام کو گمراہ کرنے کے لئے ہے اور انتخابات ختم ہوتے ہی انہیں واپس لے لیا جائے گا۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کے کجریوال کا کام عوام نے دیکھ لیا ہے اور اب انتخابات میں سبق سكھائیں گے۔ تواری نے کہا کہ گزشتہ انتخابات کے وقت عوام سے جو وعدے کئے گئے تھے انہیں پورا نہیں کیا گیا۔ ساڑھے چار سال تک مرکز کی نریندر مودی حکومت پر کام نہ کرنے کا الزام لگانے والے کجریوال کو آخری کے چند ماہ میں کام کس طرح کرنے دیا گیا، اس کا جواب وہی دے سکتے ہیں۔ خواتین کو دہلی ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ڈی ٹی سی) اور کلسٹر بسوں میں مفت سفر کے سوال پر تواری نے کہا کہ انتخابات آنے پر ہی کجریوال بہنوں کے بھائی کیوں بنے۔

تواری نے کہا کہ آٹو والوں کو پرمٹ فروخت کیا جا رہا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ اسمبلی انتخابات میں دہلی کے تھری وہیلر ڈرائیور آپ پارٹی کے زبردست حامی رہے تھے اور فتح میں اہم کردار نبھایا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined