قومی خبریں

دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے اہل خانہ کے ساتھ کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لی

منیش سسودیا نے ہفتہ کے روز مولانا آزاد میڈیکل کالج میں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ کورونا ویکسین کی پہلی خوراک حاصل کی۔ انہیں ہندوستان بائیوٹیک کی جانب سے تیار کردہ کوویکسین کا ٹیکہ لگایا گیا

منیش سسودیا / پریس ریلیز
منیش سسودیا / پریس ریلیز 

نئی دہلی: دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے ہفتہ کے روز مولانا آزاد میڈیکل کالج میں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ کورونا ویکسین کی پہلی خوراک حاصل کی۔ انہیں ہندوستان بائیوٹیک کی جانب سے تیار کردہ کوویکسین کا ٹیکہ لگایا گیا۔

Published: undefined

ویکسین لگوانے کے بعد نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے کورونا جنگجوؤں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہمارے سائنس دانوں، ڈاکٹروں نے مشکل وقت میں اس کورونا وبا سے لڑتے ہوئے ویکسین تیار کی۔ دہلی کے عوام سے اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا پروٹوکول کو مدنظر رکھتے ہوئے 45 سال سے اوپر کے تمام افراد اس وبا کو شکست دینے کے لئے لازمی طور پر ٹیکہ لگوائیں۔

Published: undefined

نائب وزیر اعلی نے کہا کہ ہماری مرکزی حکومت سے اپیل ہے کہ وہ دہلی کو ویکسین کی فراہمی میں اضافہ کریں اور 45 سال سے کم عمر لوگوں کو بھی ٹیکہ کاری کے دائرے میں لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کورونا کی چین کو توڑنا ہے تو پھر ہر عمر کے لوگوں کو یہ ٹیکہ لگوانا ضروری ہے اور اگر ویکسین دستیاب ہے تو دہلی حکومت 3 سے 4 ماہ کے اندر پوری دہلی کو ٹیکہ لگا سکتی ہے۔

Published: undefined

صحافیوں سے بات چیت کے دوران نائب وزیر اعلی نے کہا کہ کورونا کو روکنے کے لئے لاک ڈاؤن کوئی حل نہیں ہے، صرف بڑے پیمانے پر ماسک اور ویکسین کے ذریعے ہی کورونا کے سلسلہ کو توڑا جا سکتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined