قومی خبریں

دہلی کانگریس کے میگا جاب فیئر کا انعقاد، 6500 ہزار سے زائد نوجوانوں کو ملازمت کی پیشکش

راہل گاندھی کی سالگرہ پر دہلی کانگریس اور یوتھ کانگریس کے زیر اہتمام منعقدہ میگا جاب فیئر میں 20 ہزار سے زائد نوجوانوں نے شرکت کی، جن میں سے 6500 ہزار سے زیادہ امیدواروں کو ملازمت کی پیشکش کی گئی

<div class="paragraphs"><p>دہلی کانگریس اور انڈین یوتھ کانگریس کا میگا جاب فیئر</p></div>

دہلی کانگریس اور انڈین یوتھ کانگریس کا میگا جاب فیئر

 

نئی دہلی: کانگریس رہنما اور قائد حزب اختلاف راہل گاندھی کی سالگرہ کے موقع پر انڈین یوتھ کانگریس اور دہلی کانگریس کمیٹی کے زیر اہتمام تالکٹورا اسٹیڈیم میں ایک میگا جاب فیئر کا انعقاد کیا گیا، جس میں 150 سے زائد قومی اور بین الاقوامی کمپنیوں نے حصہ لیا۔ منتظمین کے مطابق اس روزگار میلے میں 20 ہزار سے زیادہ تعلیم یافتہ اور تربیت یافتہ بے روزگار نوجوان شریک ہوئے، جن میں سے 6500 سے زائد امیدواروں کو موقع پر ہی ملازمت کی پیشکش کی گئی، جبکہ سیکڑوں نوجوانوں کو مزید انٹرویو کے لیے طلب کیا گیا۔

Published: undefined

تقریب کا آغاز شمع روشن کرنے اور قومی ترانے سے کیا گیا۔ اس موقع پر دہلی کانگریس کے صدر دویندر یادو نے کہا کہ گزشتہ 12 برسوں میں بی جے پی حکومت روزگار کے مواقع فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے، جس کے نتیجے میں ملک میں بے روزگاری کی شرح میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلسل دوسرے سال منعقد ہونے والا یہ میگا جاب فیئر نوجوانوں کو بہتر مستقبل فراہم کرنے کی ایک سنجیدہ کوشش ہے۔

دویندر یادو نے کہا کہ ایسے وقت میں جب نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد کو روزگار کے حوالے سے مایوسی کا سامنا ہے، راہل گاندھی کی سالگرہ کے موقع پر ہزاروں نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنا ایک مثبت پیغام ہے۔ انہوں نے امتحانی پرچوں کے لیک ہونے کے واقعات پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے اس مسئلے کا مستقل حل نکالنے کا مطالبہ بھی کیا۔

Published: undefined

انڈین یوتھ کانگریس کے قومی صدر ادے بھانو چب نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہر سال دو کروڑ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا، لیکن ملک میں بے روزگاری اور معاشی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیٹ، جے ای ای اور ایس ایس سی کے امتحانات سمیت مختلف مسابقتی امتحانات میں پرچہ لیک ہونے کے واقعات نے لاکھوں نوجوانوں کے مستقبل کو متاثر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم اور صحت کا شعبہ ایک وصولی کے نظام میں تبدیل ہوتا جا رہا ہے اور پرچہ لیک ہونے کی خبریں طلبہ اور امیدواروں کی محنت کو ضائع کر دیتی ہیں۔

Published: undefined

دویندر یادو نے کہا کہ اگر کانگریس اپوزیشن میں رہتے ہوئے ہزاروں نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کر سکتی ہے تو اقتدار میں آنے کے بعد وہ نوجوانوں کو ان کی تعلیمی قابلیت کے مطابق روزگار فراہم کرنے کی کوشش کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی مسلسل مرکزی حکومت سے سرکاری محکموں میں خالی پڑے لاکھوں عہدوں کو بھرنے کا مطالبہ کرتے رہے ہیں۔

بعد ازاں دویندر یادو نے 24 اکبر روڈ پر واقع آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے صدر دفتر پہنچ کر راہل گاندھی کو سالگرہ کی مبارک باد پیش کی۔ اس موقع پر دہلی کانگریس کے سیکڑوں کارکنان موجود تھے۔ جاب فیئر میں کانگریس کے جنرل سکریٹری سچن پائلٹ، دہلی انچارج قاضی نظام الدین، این ایس یو آئی کے صدر ونود جاکھڑ، سابق وزیر ڈاکٹر نریندر ناتھ، انل بھاردواج، اکشے لاکڑا اور دیگر کانگریسی رہنما اور کارکنان بھی شریک ہوئے۔

Published: undefined

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined