ریکھا گپتا / تصویر آئی اے این ایس
نئی دہلی: دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے پیر کو اپنی کابینہ کے چھ وزراء کے ساتھ دہلی اسمبلی کے پہلے اجلاس میں رکن اسمبلی کے طور پر حلف لیا۔ اسمبلی کا یہ پہلا اجلاس پیر کی صبح شروع ہوا، جہاں تمام نومنتخب اراکین نے حلف برداری کی۔
ریکھا گپتا کے ساتھ وزیر پرویش ورما، آشیش سود، کپل مشرا، رویندر سنگھ اندرراج، پنکج کمار سنگھ اور منجندر سنگھ سرسا نے بھی حلف لیا۔ اجلاس کے دوران حزب اختلاف کی رہنما آتشی سمیت عام آدمی پارٹی (عآپ) کے 22 اراکین اسمبلی نے بھی حلف لے لیا۔
Published: undefined
اس سے قبل، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن اسمبلی اروند سنگھ لولی نے دہلی اسمبلی کے پروٹیم اسپیکر کے طور پر حلف لیا۔ دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ نے گاندھی نگر سے منتخب رکن اسمبلی کو راج نواس میں حلف دلایا۔ اروند سنگھ لولی چار مرتبہ رکن اسمبلی منتخب ہو چکے ہیں اور وہ نئے اسپیکر کے انتخاب تک اس عہدے پر فائز رہیں گے۔
Published: undefined
دہلی اسمبلی کا یہ اجلاس تین دن تک جاری رہے گا۔ اسمبلی بلیٹن کے مطابق، اسمبلی اسپیکر کا انتخاب دوپہر 2 بجے ہوگا، جبکہ 25 فروری کو لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ اس کے بعد، کنٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل (سی اے جی) کی رپورٹ ایوان میں پیش کی جائے گی۔
Published: undefined
واضح رہے کہ ریکھا گپتا نے جمعرات کے روز رام لیلا میدان میں ایک بڑے تقریب میں دہلی کی وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا تھا۔ اس تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اور بی جے پی کے زیر اقتدار کئی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ بھی شریک ہوئے تھے۔ ریکھا گپتا، شیلا دکشت، سشما سوراج اور آتشی کے بعد دہلی کی چوتھی خاتون وزیر اعلیٰ بن گئی ہیں۔ وہ مدن لال کھرانہ، صاحب سنگھ ورما اور سشما سوراج کے بعد دہلی کی وزیر اعلیٰ بننے والی چوتھی بی جے پی رہنما بھی ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined