قومی خبریں

دہلی: تیس ہزاری کورٹ احاطے میں پولس اور وکلاء کے مابین جھڑپ، کئی وکیل زخمی

دہلی پولس اور وکلاء کے درمیان تیس ہزاری کورٹ احاطے میں ہفتے کے روز جھڑپ ہوگئی جس میں ایک وکیل زخمی ہوگیا جسے اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: دہلی پولس اور وکلاء کے درمیان تیس ہزاری کورٹ احاطے میں ہفتے کے روز جھڑپ ہوگئی جس میں ایک وکیل زخمی ہوگیا جسے اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔ یہ واقعہ 2 سے تین بجے سہ پہر کے درمیان کا ہے۔ دونون فریقوں میں تو تو میں میں سے شروع ہوئی بات مار پیٹ تک پہنچ گئی۔

Published: undefined

ذرائع نے بتایا کہ پارکنگ کے سلسلے میں شروع ہونے والے جھگڑے میں پولس اور وکیلوں کے درمیان جھڑپ ہوگئی ہے۔ اس دوران پولس کی کچھ گاڑیوں میں آگ لگا دی گئی ہے اور گولی چلنے کی آواز بھی سنی گئی ہے۔

Published: undefined

تیس ہزاری کورٹ کے وکیل اور اس وقت حوالات میں قید ستیندر شرما نے ہفتہ کی شام خبر رساں ایجنسی آئی این ایس کو بتایا، ’’یہ واقعہ ڈھائی بجے دب کے قریب پیش آیا۔ لڑائی دو تین وکلاء اور کچھ پولس اہلکاروں کے مابین ہوئی تھی۔ بعد ازاں جائے وقوعہ پر دونوں طرف سے مزید افراد جمع ہو گئے۔‘‘

Published: undefined

انہوں نے مزید کہا، ’’جھگڑے کی وجہ ابھی واضح نہیں ہے۔ میں خود ابھی پولس لاک اپ سے ہی بات کر رہا ہوں۔ ہاں، واقعہ پیش آیا ہے اور گولی بھی لگی ہے۔ فائرنگ کس نے کی تفتیش کا موضوع ہے لیکن ہمارے ایک وکیل ساتھی کو گولی مار دی گئی ہے۔ زخمی وکیل کو سینٹ اسٹیفنس اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔‘‘

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined