قومی خبریں

دہلی: سی بی آئی کی بڑی کارروائی، بدعنوانی اور رشوت خوری کے الزام میں محکمہ ٹرانسپورٹ کے 6 افسر گرفتار

دہلی میں برسراقتدار عام آدمی پارٹی کے بے دخل ہونے کے بعد راجدھانی میں یہ پہلی بڑی کارروائی ہے۔ سی بی آئی کے مطابق افسران پر لگائے گئے بدعنوانی کے الزام پہلی نظر سے صحیح ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>سی بی آئی علامتی تصویر / آئی اے این ایس</p></div>

سی بی آئی علامتی تصویر / آئی اے این ایس

 

سی بی آئی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے دہلی ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کے 6 افسروں کو بدعنوانی اور رشوت خوری کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ یہ کارروائی منگل کی شام میں انجام دی گئی۔ افسروں نے آج اس کی اطلاع دی ہے۔ دہلی میں برسراقتدار عام آدمی پارٹی کے بے دخل ہونے کے بعد راجدھانی میں یہ پہلی بڑی کارروائی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ایجنسیوں کو محکمہ میں وسیع پیمانے پر بدعنوانی کے خلاف شکایتیں مل رہی تھیں۔

Published: undefined

سی بی آئی نے بتایا کہ گرفتاری سے پہلے شکایتوں کی نگرانی اور تصدیق کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ شکایتوں کی تصدیق میں پہلی نظر میں مختلف سطح پر بدعنوانی کے اشارے ملے، جس کے بعد ان افسروں کی گرفتاریاں ہوئیں۔ حراست میں لیے گئے ان سبھی افسروں سے پوچھ تاچھ جاری ہے۔

'آج تک' کے مطابق سی بی آئی ذرائع نے بتایا ہے کہ کل شام کو دہلی ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کے افسروں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ یہ سبھی خاکی وردی پہنے تھے اور کا بیجا استعمال کر رہے تھے۔ جو گاڑیاں سڑکوں پر آتی جاتی ہیں ان سے یہ چالان وصول کرتے تھے۔

Published: undefined

افسروں پر لگائے گئے الزامات کی سی بی آئی نے جب جانچ کی تو پتہ کہ 6 ٹی 4 اور ٹی5 سطح کے جو ملازم ہیں ان پر بدعنوانی کے الزام پہلی نظر سے صحیح ہیں۔ آج صبح ان کی گرفتاری کی گئی۔

سی بی آئی نے بتایا کہ حراست میں لیے گئے افسروں سے پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے۔ اس کے بعد انہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا، پھر ایجنسی ان کی تحویل مانگے گی۔ پوچھ تاچھ کے بعد یہ پتہ چل گیا ہے کہ یہ رشوت اپنے لیے لے رہے تھے یا کسی اعلیٰ افسر کو بھی اوپر پہنچا رہے تھے۔ سی بی آئی کا کہنا ہے کہ یہ بڑی کارروائی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined