
دہلی میں فضائی آلودگی / آئی اے این ایس
قومی راجدھانی علاقہ میں ایک بار پھر فضائی آلودگی نے شہریوں کو پریشان کرنا شروع کردیا ہے۔ اس صورتحال میں کمیشن فار ایئر کوالٹی منیجمنٹ ( سی اے کیو ایم) کی انفورسمنٹ ٹاسک فورس نے ایک اہم میٹنگ کر کے 27 مارچ سے 10 اپریل کے درمیان قومی راجدھانی علاقہ (این سی آر) میں کئے گئے 162 سروے اور انفورسمنٹ کارروائیوں سے متعلق رپورٹس کا جائزہ لیا۔ فلائنگ اسکواڈ نے 25 تعمیرات اور مسمار کئے گئے مقامات، صنعتی علاقے میں 28 مقامات اور ڈیزل جنریٹر سیٹ سے متعلق 109 معاملات کا معائنہ کیا۔
Published: undefined
اس مدت کے دوران 64 مقامات ایسے پائے گئے جہاں ضوابط کی خلاف ورزیوں کا پتہ چلا ان میں 42 ڈیزل جنریٹر سیٹ سے متعلق تھے۔ انفورسمنٹ ٹاسک فورس (ای ٹی ایف) نے گروگرام میونسپل کارپوریشن کے علاقے میں 7 اپریل کو چلائی گئی خصوصی انفورسمنٹ مہمات کا بھی حوالہ دیا، جن میں سڑک کی دھول کم کرنے سے متعلق معائنے شامل تھے، جہاں متعدد علاقوں کا معائنہ کیا گیا اور خلاف ورزی کے 126 معاملے سامنے آئے۔
Published: undefined
اس سلسلے میں متعلقہ میونسپل افسران کو ضروری اصلاحی کارروائی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے جس میں بار بار احکامات کی خلاف ورزیوں پر ایس سی این جاری کرنا بھی شامل ہے۔ افسر نے کہا کہ کمیشن فار ایئر کوالٹی مینجمنٹ (سی اے کیو ایم) نے این سی آر میں فضائی آلودگی کم کرنے کے لیے مضبوط بین ایجنسی کوآرڈینیشن اور مقررہ ماحولیاتی اصولوں پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
Published: undefined
جانچ رپورٹ کی بنیاد پر9 یونٹوں کو بند کرنے اور 18 یونٹوں کے ڈی جی سیٹوں کو سیل کرنے، 11 یونٹوں کو شوکاز نوٹس (ایس سی این) جاری کرنے اور 6 یونٹوں کے لیے ماحولیاتی معاوضہ (ای سی) کی تجویز دی گئی ہے۔ ٹاسک فورس نے 2 اپریل کو ہوئی میٹنگ کے بعد کی گئی کارروائیوں کا بھی جائزہ لیا۔ اس دوران 46 یونٹوں کو بندش اور شوکاز نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔ گروگرام میونسپل کارپوریشن علاقے میں معائنہ کے دوران 126 مقامات پر خلاف ورزیاں پائی گئیں۔ اس سلسلے میں متعلقہ میونسپل افسران کو ضروری اصلاحی کارروائی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
Published: undefined
بتا دیں کہ ای ٹی ایف نے 7 اپریل کو گروگرام میونسپل کارپوریشن کے ذریعہ چلائی گئی خصوصی انفورسمنٹ مہمات پر بھی توجہ دی گئی جس میں کوئی علاقوں کا معائنہ کیا گیا اور 126 خلاف ورزیاں پکڑی گئیں۔ جس پر متعلقہ میونسپل افسران کو ضروری اصلاحی کارروائی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے جس میں بار بار خلاف ورزیوں پر ایس سی این جاری کرنا بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ 17 اپریل تک کی صورتحال کے جائزے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کمیشن کے فلائنگ اسکواڈ کے ذریعے اب تک 26,834 یونٹوں، منصوبوں، اداروں کا معائنہ کیا جا چکا ہے۔ ان معائنوں کی بنیاد پر 1,765 یونٹوں کو بند کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، جن میں سے 1,349 کو تعمیل کی تصدیق کے بعد دوبارہ کھولنے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined