قومی خبریں

دہلی اسمبلی انتخاب: ووٹرس کی حتمی فہرست آئی سامنے، الیکشن کمیشن کے ذریعہ مکمل تفصیل جاری

29 اکتوبر 2024 کو الیکشن کمیشن نے ڈرافٹ ووٹر لسٹ جاری کی اتھا، اس وقت ووٹرس کی تعداد 1 کروڑ 53 لاکھ 57 ہزار 529 تھی، ووٹرس کی حتمی فہرست یہ بڑھ کر 1 کروڑ 55 لاکھ 24 ہزار 858 ہو گئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p> ووٹرس کی فائل تصویر / یو این آئی</p></div>

ووٹرس کی فائل تصویر / یو این آئی

 

دہلی اسمبلی انتخاب کے لیے تاریخوں کا اعلان چند دنوں میں ہونے والا ہے۔ اس سے عین قبل الیکشن کمیشن کے ذریعہ فائنل الیکٹورل رول جاری کر دیا گیا ہے۔ اس کے مطابق دہلی میں مجموعی طور پر 1 کروڑ 55 لاکھ 24 ہزار 858 ووٹرس ہیں۔ اس میں 83 لاکھ 49 ہزار 645 مرد اور 71 لاکھ 73 ہزار 952 خاتون ووٹرس ہیں۔ تیسری جنس کے ووٹرس کی تعداد 1261 ہے۔ دی گئی جانکاری کے مطابق 2 لاکھ 8 ہزار 302 ووٹرس ایسے ہیں جو پہلی بار ووٹ ڈالیں گے۔

Published: undefined

فائنل الیکٹورل رول یعنی ووٹرس کی حتمی فہرست میں مجموعی ووٹرس کی تعداد 29 اکتوبر کو جاری ڈرافٹ ووٹر لسٹ سے 1.09 فیصد زیادہ ہے۔ اب تک ووٹر شناختی کارڈ پانے کے لیے فرضی دستاویز جمع کرنے کے معاملے میں 24 لوگوں کے خلاف 8 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔ چیف الیکٹورل افسر دہلی نے نئے ووٹر شناختی کارڈ حاصل کرنے کے لیے فرضی دستاویز جمع کرنے کے خلاف سخت تنبیہ کی ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ 29 اکتوبر 2024 کو الیکشن کمیشن نے جو ڈرافٹ ووٹر لسٹ جاری کی تھی، اس کے ساتھ 29 اکتوبر سے 28 نومبر تک لوگوں کے اعتراضات طلب کیے گئے تھے۔ ڈرافٹ ووٹر لسٹ جاری ہونے کے وقت ووٹر کی تعداد 1 کروڑ 53 لاکھ 57 ہزار 529 تھی۔ اس وقت الیکشن کمیشن نے دہلی میں سبھی 6 منظور شدہ سیاسی پارٹیوں کو ووٹر لسٹ کی ہارڈ کاپی اور سافٹ کاپی بھیجی تھی۔ سیاسی پارٹیوں کے ساتھ سی ای او سطح کے ساتھ ساتھ ڈی ای او سطح پر میٹنگیں ہوئیں۔ اس میں ایس ایس آر میں ان کی شراکت داری طلب کی گئی۔ دہلی کے لوگوں کی جانکاری کے لیے اطلاع بھی جاری کی گئی۔ عوام کی سہولت کے لیے سی ای او دہلی کی ویب سائٹ پر ڈرافٹ ووٹر لسٹ اپلوڈ کی گئی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined