
قومی آواز / وپن
مالویہ نگر کے ایک تنگ گلی میں واقع ’فلورش اسٹے‘ بیڈ اینڈ بریک فاسٹ (بی اینڈ بی) ہوٹل میں گزشتہ دنوں لگی زبردست آگ نے راجدھانی دہلی کو ایک بار پھر ہلا کر رکھ دیا ہے۔ اس دردناک حادثے میں 21 لوگوں کی موت ہو گئی، جن میں زیادہ تر غیر ملکی شہری تھے، جبکہ 25 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ اس المناک واقعہ نے نہ صرف مقامی انتظامیہ اور فائر سیفٹی سسٹم کو بے نقاب کیا ہے بلکہ یہ بھی سوال کھڑا کر دیا ہے کہ آخر دہلی میں آگ سے ہونے والی اموات کا سلسلہ کب تھمے گا۔
Published: undefined
تازہ ترین حادثہ ایسے وقت میں ہوا جب قومی راجدھانی پہلے ہی وویک وہار اور پالم جیسے علاقوں میں ہوئے خوفناک آتشزدگی کے واقعات کے سانحے سے ابھی باہر نکل نہیں پایا ہے۔ ان دونوں واقعات میں بھی 9-9 لوگوں کی جانیں گئی تھیں۔ اس واقعہ نے ہی نہیں بلکہ گزشتہ کچھ سالوں میں ہونے والی اموات کے اعداد و شمار نے بھی سب کو خوفزدہ کر دیا ہے۔
Published: undefined
دہلی حکومت کے آفیشیل اعداد و شمار کے مطابق 2019 سے مارچ 2026 تک آگ سے متعلق واقعات میں 543 افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔ تشویشناک بات یہ ہے کہ 2026 کے ابتدائی تقریباً 6 ماہ میں ہی 65 اموات درج کی جا چکی ہیں۔ دہلی فائر سروس (ڈی ایف ایس) کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ آتشزدگی کے واقعات کی وجہ سے ہونے والی اموات تشویش کا باعث بنی ہوئی ہیں۔ 20-2019 میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں، اناج منڈی آتشزدگی واقعہ سمیت کل 136 اموات ہوئی تھیں۔ اس کے علاوہ 21-2020 میں 41، 22-2021 میں 55، 23-2022 میں 95، 24-2023 میں 95، 24-2023 میں 77، 25-2024 میں 90 اور 26-2025 میں 84 اموات درج کی گئیں۔
Published: undefined
اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ آگ لگنے کے واقعات میں نہ صرف اموات ہوئیں، بلکہ 2019 سے 2025 کے درمیان کل 4403 افراد زخمی بھی ہوئے۔ ان میں سے کئی لوگوں کو شدید جسمانی اور ذہنی صدمے کا سامنا کرنا پڑا۔ ساتھ ہی دہلی فائر سروس کو ملنے والی آگ سے متعلق اطلاعات کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ 20-2019 میں آگ کے واقعات کی کل 17231، جبکہ سال 26-2025 میں 20379 کالز موصول ہوئیں۔ یعنی 6 سالوں میں ہزاروں اضافی حادثات اور ہنگامی کالز درج کی گئی ہیں۔
Published: undefined
ہر بڑے آتشزدگی کے واقعے کے بعد انتظامیہ کی جانب سے تحقیقات کے احکامات، سیکورٹی آڈٹ اور قوانین پر عمل درآمد کی باتیں سامنے آتی ہیں۔ لیکن سوال یہ ہے کہ اگر ہوٹلوں، گیسٹ ہاؤسز، اسپتالوں، فیکٹریوں اور رہائشی عمارتوں کا باقاعدہ معائنہ وقت پر کیا جاتا، تو کیا اتنے لوگوں کی جانیں جاتیں؟ مالویہ نگر آتشزدگی میں مارے گئے 21 افراد کی موت محض ایک حادثہ نہیں، بلکہ نظام کے سامنے کھڑا ایک بڑا سوال ہے۔
Published: undefined
Follow us: WhatsApp, Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined