قومی خبریں

ایم بی بی ایس طالبہ کی لاش لواحقین کے سپرد، آبائی گاوں میں رقعت آمیز مناظر

جموں وکشمیر انتظامیہ ، وزارت خارجہ اور بنگلہ دیش میں مقیم بھارتی سفارتخانے کی کوشش کی بدولت ہی لاش سری نگر روانہ ہو پائی ۔

فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس
فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس 

جموں وکشمیر کے ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ گاوں سے تعلق رکھنے والی ایم بی بی ایس طالبہ کی لاش جمعے کی شام بنگلہ دیش سے سری نگر ہوائی اڈے پر پہنچی جس کے بعد لاش کو لواحقین کے سپرد کر دیا گیا۔

Published: undefined

بتادیں کہ ایم بی بی ایس طالبہ خوشبو منظور دختر منظور احمد ساکن کٹو بجبہارہ بنگلہ دیش کے خواجہ یونس علی میڈیکل کالج کی عمارت سے گر کر شدید طورپر زخمی ہوئی اور بعد ازاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسی۔

Published: undefined

یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ جمعے کی شام کو بنگلہ دیش سے ایم بی بی ایس طالبہ کی لاش سری نگر ہوائی اڈے پر پہنچی ۔ انہوں نے بتایا کہ ہوائی اڈے پر پہلے ہی اہل خانہ اور نزدیکی رشتہ دار انتظار کر رہے تھے اور جوں ہی لاش ائر پورٹ پر پہنچی تو خصوصی ایمبولنس کے ذریعے اُس کو آبائی گاؤں کٹو بجبہاڑہ روانہ کیا گیا۔

Published: undefined

معلوم ہوا ہے کہ جمعے کی صبح قریباً ساڑے دس بجے بنگلہ دیش سے لاش کو روانہ کیا گیا اور دوپہر ساڑھے بارہ بجے کے قریب لاش دہلی ائر پورٹ پر پہنچی۔ نامہ نگار نے بتایا کہ سری نگر کے بین الاقوامی ائر پورٹ پر لاش جمعے کی شام خصوصی ہوائی جہاز کے ذریعے پہنچائی گئی ۔

Published: undefined

انہوں نے بتایا کہ اننت ناگ ضلع انتظامیہ کے آفیسران کی موجودگی میں لاش اہل خانہ کے سپرد کی گئی۔
سرکاری ترجمان نے بتایا کہ انتظامیہ نے بنگلہ دیش سے لاش کو سری نگر پہنچانے کی خاطر سخت کوشش کی ۔

Published: undefined

انہوں نے بتایا کہ جموں وکشمیر انتظامیہ ، وزارت خارجہ اور بنگلہ دیش میں مقیم بھارتی سفارتخانے کی کوشش کی بدولت قانونی اور طبی ضروریات پورے کرنے کے بعد لاش سری نگر کی اور روانہ کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، چیف سیکریٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا، پرنسپل سیکریٹری ہائر ایجوکیشن ، ڈویژنل کمشنر کشمیر ذاتی طورپر معاملے کو دیکھ رہے تھے اور اس ضمن میں مختلف چینلوں کے ذریعے بنگلہ دیشی حکام کے ساتھ رابطے تھے تاکہ طالبہ کی جلد ازجلد آخری رسومات انجام دی جاسکے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined