قومی خبریں

اے پی میں دلخراش سڑک حادثہ، درگاہ اجمیر شریف زیارت کے لئے جا رہے 14 زائرین جاں بحق

اے پی کے ضلع چتور کے مدن پلی سے درگاہ اجمیر شریف زیارت کے لیے جانے کے دوران پیش آئے خطرناک سڑک حادثہ میں 14 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

حیدرآباد: اے پی کے ضلع چتور کے مدن پلی سے درگاہ اجمیر شریف زیارت کے لیے جانے کے دوران پیش آئے خطرناک سڑک حادثہ میں 14 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ جان بحق افراد میں 8 خواتین، 5 مرد اور ایک بچہ شامل ہیں جبکہ دیگر چار بچے شدید زخمی ہوئے ہیں۔ حادثہ اتوار کی صبح کی اولین ساعتوں میں اے پی کے کرنول ضلع کے مدن پور گاوں میں اُس وقت پیش آیا جب زائرین سے بھری وین ایک لاری سے ٹکرا گئی۔

Published: 14 Feb 2021, 12:11 PM IST

پولیس نے کہا کہ مدن پلی ٹاون کے ون ٹاون علاقہ سے تعلق رکھنے والے 18 افراد زیارت کے لیے اجمیر جا رہے تھے۔ راستہ میں وین کے ڈرائیور نے اچانک گاڑی کا توازن کھو دیا اور وین ڈوائیڈر سے ٹکرانے کے بعد سڑک کی دوسری طرف ایک تیز رفتار لاری سے ٹکرا گئی۔ حادثہ اتنا خطرناک تھا کہ 14 افراد موقع پر ہی جان بحق ہو گئے۔ زخمیوں کو علاج کے لئے کرنول کے جی جی ایچ منتقل کر دیا گیا، جہاں ایک لڑکے کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

Published: 14 Feb 2021, 12:11 PM IST

حادثہ اتنا شدید تھا کہ وین لوہے کے ڈھانچہ میں تبدیل ہو گئی اور حادثہ کے مقام پر دلخراش مناظر پیش ہونے لگا۔ کئی لاشیں سڑک پر بکھری ہوئی تھیں جبکہ کئی وین میں پھنس گئی تھیں، جن کو کرین کی مدد سے کافی جدوجہد کے بعد نکالنے میں کامیابی حاصل کی گئی۔ حادثہ کے ساتھ ہی مقامی افراد نے راحت کام شروع کر دیئے۔

Published: 14 Feb 2021, 12:11 PM IST

مقامی افراد کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور اس نے زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیا جبکہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا۔ مرنے والوں کے پاس موجود آدھار کارڈ اور فون نمبرات کی تفصیلات کی بنیاد پر ان کی شناخت ضلع چتور کے بالاجی نگر کے رفیع، جعفر، دستگیر کے خاندانوں کے طور پر کی گئی ہے۔ یہ حادثہ تقریباً 4.30 بجے پیش آیا۔

Published: 14 Feb 2021, 12:11 PM IST

مہلوکین کی شناخت 65 سالہ نذیر بی، 50 سالہ دستگیر، 46 سالہ اے جان، 16سالہ سمیرہ، 15 سالہ امیرن، 36 سالہ رفیع، 30 سالہ مصطفی، ایک سالہ ریان، 32 سالہ جعفر ولی، 25 سالہ روشنی، 34سالہ نازیہ، 63 سالہ امیر جان، 55 سالہ نذیر (ڈرائیور)،3 8سالہ شفیع (مکینک) کے طور پر کی گئی ہے۔

Published: 14 Feb 2021, 12:11 PM IST

اطلاع ملتے ہی ضلع کلکٹر جی ویرا پانڈین اور ایس پی فقیرپا مقام حادثہ پہنچے۔ ایس پی نے میڈیا کو بتایا کہ ابتدائی جانچ میں پتہ چلا کہ وین کا ڈرائیور حالت نیند میں تھا، جس کے نتیجہ میں اس نے وین کے اسٹیرنگ سے توازن کھو دیا اور یہ حادثہ پیش آیا۔ وزیر اعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی اور اپوزیشن لیڈر این چندرا بابو نائیڈو نے اس حادثہ پر صدمہ کا اظہار کیا۔ وزیر اعلی نے ضلع کلکٹر کو ہدایت دی کہ زخمیوں کے لئے مناسب اور بہتر علاج کی سہولت فراہم کی جائے۔ پوسٹ مارٹم کے بعد لاشوں کو ان کے ارکان خاندان کے حوالے کر دیا گیا۔

Published: 14 Feb 2021, 12:11 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 14 Feb 2021, 12:11 PM IST