قومی خبریں

’وایو‘ کی سمت تبدیل، گجرات کے ساحل سے ٹکرانے کا امکان ختم، خطرہ پھر بھی برقرار

محکمہ موسمیات کے مطابق یہ جب گجرات کے ویراول سمندر سے تقریباً 150 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع تھا تبھی اس کی سمت بدل گئی اور یہ شمال مغرب کی طرف یعنی عمانی سمندر کی طرف بڑھنے لگا۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

بحیرہ عرب میں اٹھے طوفان ’وایو‘ نے اپنی سمت بدل دی ہے اور اب یہ خلیجی ملک عمان کی طرف بڑھ رہا ہے جس سے اس کے گجرات کے ساحل سے ٹکرانے کا امکان نہیں ہے۔ اس کے گجرات ساحل کے قریب سے گزرنے سے بھاری بارش اور تیز ہواؤں کی وجہ سے ساحلی علاقوں میں نقصان کا بڑا خطرہ ٹل گیا ہے۔ تاہم طوفان کی وجہ سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے اور اس سے ہونے والے نقصان کا خطرہ ابھی برقرار ہے۔

Published: undefined

تصویر یو این آئی

محکمہ موسمیات کے مطابق یہ جب گجرات کے ویراول سمندر سے تقریباً 150 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع تھا تب ہی اس کی سمت بدل گئی اور یہ شمال مغرب کی طرف یعنی عمانی سمندر کی طرف بڑھنے لگا ہے۔ آج صبح یہ ویراول سے 110 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع تھا۔

Published: undefined

تصویر یو این آئی

اگلے 24 گجرات کے لئے اہم ہو سکتے ہیں۔ ساحلی علاقوں میں ابھی تیز ہوائیں چل رہی ہیں اور بارش ہو رہی ہے۔ دریں اثنا سمندر بھی خطر ناک صورتحال اختیار کر چکا ہے۔ ریاست میں حفاظت کے انتظامات میں مصروف این ڈی آر ایف کے ڈی جی ایس این پردھان نے کہا کہ راحت اور بچاؤ کی ٹیمیں پوری طرح مستعد ہیں اور اگلے 24 گھنٹے اہم ہیں۔ ساحلی علاقوں میں ابھی تک الرٹ جاری ہے اور صوبہ بھر میں 52 سے زیادہ این ڈی آر ایف کی ٹیمیں تعینات ہیں۔

Published: undefined

تصویر یو این آئی

’یو این آئی ان پٹ کے ساتھ‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined