قومی خبریں

سمندری طوفان ’مُراسو‘ آج دیر شب مچائے گا تباہی، محکمہ موسمیات کے الرٹ کو دیکھتے ہوئے چنئی میں سبھی اسکول 2 دن بند

مُراسو کے باعث تیز ہواؤں سے درخت اکھڑنے، بجلی کے تار ٹوٹنے اور نشیبی علاقوں میں سیلاب آنے کا خطرہ ہے۔ ماہی گیروں کو سمندر میں نہ جانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر / آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر / آئی اے این ایس

 
IANS

خلیج بنگال کے جنوب مغربی حصہ میں موجود سمندری طوفان ’مُراسو‘ گزشتہ 6 گھنٹوں کے دوران تقریباً 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مغرب کی سمت آگے بڑھا ہے۔ اس کی شدت میں مزید اضافہ ہوا ہے اور یہ ایک شدید سمندری طوفان میں تبدیل ہو گیا ہے۔ پیر (2 نومبر) کی دیر شب 2.30 بجے یہ اسی علاقے میں شمال مشرق کی جانب مرکوز تھا۔

یہ مقام چنئی (تمل ناڈو) سے تقریباً 260 کلومیٹر مشرق-شمال مشرق، نیلور (آندھرا پردیش) سے 290 کلومیٹر مشرق-جنوب مشرق، مچھلی پٹنم (آندھرا پردیش) سے 320 کلومیٹر جنوب-جنوب مشرق، کاولی (آندھرا پردیش) سے 310 کلومیٹر مشرق-جنوب مشرق، اونگول (آندھرا پردیش) سے 330 کلومیٹر جنوب-جنوب مشرق اور وشاکھاپٹنم (آندھرا پردیش) سے 470 کلومیٹر جنوب میں واقع ہے۔ اس کے شمال مغرب کی سمت مسلسل آگے بڑھتے رہنے اور 2 نومبر 2026 کی نصف شب (23:30 بجے) سے 3 نومبر 2026 کی علی الصباح (04:00 بجے) کے درمیان اونگول کے قریب پہنچنے کا امکان ہے۔ اونگول کے بعد اس کے نیلور اور نرساپور کے درمیان جنوبی آندھرا پردیش کے ساحل سے ٹکرانے کا امکان ہے۔ اس دوران ہوا کی رفتار 100 سے 110 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی، جو تیز جھکڑوں کے ساتھ 120 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔

سمندری طوفان مُراسو کے پیش نظر چنئی کے تمام اسکولوں میں پیر کے روز چھٹی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ آندھرا پردیش کے ساحلی علاقوں اور رائل سیما میں 2 اور 3 نومبر کو شدید سے انتہائی شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔ بعض مقامات پر غیر معمولی طور پر شدید بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ شمالی تمل ناڈو کے کچھ حصوں میں بھی درمیانی درجے کی بارش ہو سکتی ہے۔ مُراسو کے باعث تیز ہواؤں سے درخت اکھڑنے، بجلی کے تار ٹوٹنے اور نشیبی علاقوں میں سیلاب آنے کا خطرہ ہے۔ ماہی گیروں کو سمندر میں نہ جانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ مقامی انتظامیہ نے بچاؤ کے لیے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔