آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو
بہار میں وزیر اعلیٰ بدلنے کے بعد سے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو مسلسل این ڈی اے حکومت کو ہدف تنقید بنا رہے ہیں۔ اسمبلی میں حزب اختلاف کے قائد نے پیر کو کہا کہ بہار کی خواتین کے ساتھ این ڈی اے حکومت نے دھوکہ کیا ہے، سفید جھوٹ بول کر ان کے جذبات کا استحصال کیا اور کروڑوں خواتین کے ساتھ دن دہاڑے دھوکہ دہی کیا ہے۔
Published: undefined
تیجسوی یادو نے کہا کہ بہار اسمبلی انتخاب میں شکست کے خدشے کے پیش نظر انتخاب کے دن تک بینک کھلوا کر ووٹرس کو متاثر کرنے کے لیے این ڈی اے حکومت نے خواتین اور جیویکا دیدیوں کے بینک کھاتوں میں 10 ہزار روپے بھیجے۔ انہیں لالچ دے کر، سخت وارننگ اور دھمکی کے ساتھ ڈرا کر کہا گیا کہ پولنگ مراکز میں کیمرا لگا ہے۔ اگر فلاں پارٹی کے فلاں نشان پر بٹن نہیں دبائیں گے تو آپ کے کھاتے میں آئے پیسے وصول کر لیے جائیں گے۔
Published: undefined
آر جے ڈی لیڈر نے کہا کہ یہ لالچ دیا گیا تھا کہ انتخاب کے بعد 6 ماہ کے اندر بقیہ دوسری قسط کی صورت میں 2 لاکھ روپے بھیجے جائیں گے۔ انہوں نے ایک پریس بیان جاری کر الزام عائد کیا کہ 6 ماہ ہو گئے ہیں اور اب یہ دھوکے باز-دغا باز لیڈر اپنی کرسی کے کھیل میں مشغول ہے۔ خزانہ خالی ہے اور مالی حالت بدتر ہو چکی ہے۔ تیجسوی یادو نے مزید کہا کہ انتخاب کے بعد پہلے سے اس منصوبہ میں رجسٹرڈ 18 لاکھ خواتین کو نہ تو پہلے قسط کے روپے ملے اور نہ ہی ایک کروڑ 81 لاکھ جیویکا دیدیوں اور خواتین کو دوسری قسط ملی۔ حالانکہ انتخاب کے وقت وعدہ کیا گیا تھا کہ اس منصوبہ کے تحت خواتین کو 2 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔
Published: undefined
سابق نائب وزیر اعلیٰ بہار تیجسوی یادو کا کہنا ہے کہ انتخابی فائدہ حاصل کرنے کے لیے این ڈی اے نے بہار کی خواتین کے ساتھ دھوکے بازی کی ہے، ان کے بچوں کے حال اور مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے۔ نوجوانوں کے خوابوں کا قتل کیا ہے۔ تعلیم، صحت اور زراعت جیسے شعبوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ بہار میں بدنظمی کی صورتحال پیدا ہو چکی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined