قومی خبریں

بھوپال کے گروپ پر چھاپوں میں 700 کروڑ کی آمدنی پر ٹیکس چوری کا پتہ چلا

ملازمین کے نام پر متعدد کمپنیاں چلا رہے تھے ، جن کا استعمال فرضی خرچوں کی بکنگ اور پیسوں کی ہیراپھیری کرنے کے لئے ہورہا تھا۔

فائل تصویر بشکریہ ویکیپیڈیا
فائل تصویر بشکریہ ویکیپیڈیا 

محکمہ انکم ٹیکس نے ہفتہ کے روز کہا کہ بھوپال میں واقع ایک ممتاز کاروباری گروپ پر چھاپوں کے دوران700 کروڑ روپئے کی ٹیکس چوری ، شیئر بازار کے ضابطوں کی خلاف ورزی اور درج کمپنیوں سے منافع کی ہیراپھیری کے ثبوت ملے ہیں۔آمدنی پر ٹیکس چوری کی یہ رقم بڑھ بھی سکتی ہے کیونکہ جانچ ابھی جاری ہے۔

Published: undefined

ہفتے کے روز محکمہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے ، "چھاپوں کے دوران ، یہ پتہ چلا ہے کہ وہ اپنے ملازمین کے نام پر متعدد کمپنیاں چلا رہے تھے ، جن کا استعمال فرضی خرچوں کی بکنگ اور پیسوں کی ہیراپھیری کرنے کے لئے ہورہا تھا۔ کئی ملازمین جنہیں شیئر ہولڈر اور ڈائریکٹر بنایا گیا تھا، انہوں نے چھاپہ ماری کے دوران تسلیم کیا کہ ان کے نام سے چلائی جارہی کمپنیوں کے بارے میں انہیں کوئی علم نہیں۔ یہ بھی بتایا کہ انہوں نے اپنے آدھار کارڈ اور ڈیجیٹل دستخط کمپنیوں کو بھروسے میں دیئے تھے۔

Published: undefined

کچھ رشتےدار پائے گئے ، جنہوں نے اپنی مرضی سے اور جان بوجھ کر کاغذ پر دستخط کئے تھے لیکن جن کمپنیوں کا ڈائرکٹر یا شیئرہولڈر بنایا گیا تھا انہیں ان کی تجارتی سرگرمیوں کی کوئی معلومات یا کنٹرول نہیں تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined