
سبزی خریدتے لوگ / یو این آئی
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر ماہ میں خوردہ مہنگائی گھٹ کر 0.25 فیصد رہ گئی ہے، جو گزشتہ کئی سالوں میں اس کی کم ترین سطح ہے۔ بدھ (12 نومبر) کو جاری اعداد و شمار کے مطابق جی ایس ٹی کی شرح میں کمی اور سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں نرمی کی وجہ سے خوردہ مہنگائی میں یہ کمی آئی ہے۔
Published: undefined
کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) پر مبنی خوردہ مہنگائی ستمبر میں 1.44 فیصد اور اکتوبر 2024 میں 6.21 فیصد تھی۔ قومی شماریاتی دفتر (این ایس او) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر میں اشیائے خوردونوش کی افراط زر کم ہو کر (-) 5.02 فیصد رہ گئی ہے۔
Published: undefined
این ایس او کا کہنا ہے کہ اکتوبر 2025 کے دوران ہیڈ لائن افراط زر اور خوراک کی افراط زر میں کمی بنیادی طور پر جی ایس ٹی کی شرح میں کمی کی وجہ سے ہوئی۔ اس کے سازگار بنیادی اثر اور تیل و چکنائی، سبزیوں، پھلوں، انڈے، جوتے اناج اور پیداوار، نقل و حمل اور مواصلات کی قیمتوں میں نرمی سے بازار میں مہنگائی کم ہوئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز