قومی خبریں

بزدل مودی حکومت کسی کے ساتھ انصاف نہیں کر سکتی: راہل گاندھی

حکومت پر پارلیمنٹ میں بحث سے گریز کرنے کا الزام لگاتے ہوئے راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا کہ ’’سوالوں سے خوف، سچائی سے ڈر، حوصلہ سے ڈر... جو حکومت ڈرے، وہ صرف ناانصافی ہی کرتی ہے‘‘

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی  PREM SINGH

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ایوان بالا راجیہ سبھا کے 12 ارکان کی معطلی کے خلاف جمعرات کو پارلیمنٹ کے کیمپس میں مسلسل تیسرے دن بھی دھرنا دیا اور کہا کہ مودی حکومت بزدل ہے۔ اس لیے وہ کسی کے ساتھ انصاف نہیں کر سکتی۔

Published: undefined

کانگریس لیڈر نے کہا کہ حکومت پارلیمنٹ میں اپوزیشن کے سوالوں سے ڈرتی ہے، اس لیے وہ کسی بھی معاملے پر بحث کرنے سے بھاگتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے زراعت ایکٹ کو منسوخ کرنے کی تجویز پر بحث سے بچنے کے لئے پارلیمنٹ کو کام کرنے کی اجازت نہ دینے پر ایوان بالا راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے 12 ممبران پارلیمنٹ کو معطل کر دیا۔

Published: undefined

حکومت پر پارلیمنٹ میں بحث سے گریز کرنے کا الزام لگاتے ہوئے راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا کہ ’’سوالوں سے خوف، سچائی سے ڈر، حوصلہ سے ڈر... جو حکومت ڈرے، وہ صرف ناانصافی ہی کرتی ہے‘‘۔

Published: undefined

پارلیمنٹ کے کیمپس میں بابائے قوم کے مجسمہ کے سامنے دھرنا کی قیادت کر رہے راہل گاندھی کے ساتھ لوک سبھا میں کانگریس قائدین ادھیر رنجن چودھری، کے سی وینوگوپال، کے سریش سمیت کئی پارٹیوں کے ارکان پارلیمنٹ بھی موجود تھے۔ یہ تمام اراکین پارلیمنٹ ہاتھوں میں پلے کارڈز لے کر حکومت مخالف نعرے لگا رہے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined