قومی خبریں

دہلی میں لاک ڈاؤن میں کوئی رعایت نہیں، ایک ہفتہ بعد جائزہ لیں گے: کیجریوال

دہلی کے وزیر اعلی کیجریوال نے دارالحکومت میں كووڈ -19 کے بغیرعلامات والے مریضوں کے سامنے آنے کو انتہائی تشویشناک قرار دیتے ہوئے اتوار کو کہا کہ فی الحال لاک ڈاؤن میں کسی طر ح کی ڈھیل نہیں دی جائے گی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے دارالحکومت میں كووڈ -19 کے بغیرعلامات والے مریضوں کے سامنے آنے کو انتہائی تشویشناک قرار دیتے ہوئے اتوار کو کہا کہ فی الحال لاک ڈاؤن میں کسی طر ح کی ڈھیل نہیں دی جائے گی۔

Published: undefined

کیجریوال نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دارالحکومت میں بڑی تعداد میں ایسے مریض سامنے آ رہے ہیں جن میں کورونا وائرس کی کوئی علامت نہیں نظر نہیں آرہی۔ یہ تشویشناک صورت حال ہے اور یہ بات ذہن میں رکھتے ہوئے لاک ڈاؤن میں کسی طرح کی نرمی نہیں دی جائے گی۔ ایک ہفتے بعد صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور اس وقت جو بھی حالات ہوں گے اس کے لیے موزوں فیصلہ کیا جائے گا۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ دہلی میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جو تشویش بڑھانے والی بات ہے حالانکہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ گھبراہٹ میں آنے اور گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ وزیر اعلی نے کہا کہ ہفتہ کو دہلی میں 736 افراد کی جانچ کی گئی اور اس میں سے 186 یعنی 25 فیصد کورونا پازیٹو ہیں، جو بہت زیادہ ہیں۔

Published: undefined

وزیر اعلی نے کہا کہ کل جو 186 پازیٹو رپورٹ آئی ان میں کورونا وائرس کی کوئی عام علامات نظر نہیں آرہی تھی، ان لوگوں کو خود معلوم نہیں تھا کہ یہ کورونا وائرس لے کر گھوم رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کے تمام 11 ضلع ہاٹ اسپاٹ قرار دیئے گئے ہیں۔

Published: undefined

کیجریوال نے کہا کہ نظام الدین مركز کی بھی سب سے زیادہ مار دہلی کو جھیلنی پڑ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی ملک کی راجدھانی ہے اور یہاں کل آبادی کا محض دو فیصد ہے جبکہ کورونا وائرس کے مریضوں کا تناسب 12 فیصد ہے۔ دہلی میں وائرس کے کل 1893 کیسز ملے ہیں۔

Published: undefined

انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ موجودہ حالات میں نظم و ضبط میں رہ کر اور لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل کر کے ہی کورونا وائرس پر کنٹرول میں مدد ملے گی۔ کیجریوال نے کہا کہ دہلی میں کورونا وائرس پھیل رہا ہے اور اگر لاک ڈاؤن نہیں ہوتا تو صورتحال کتنی خوفناک ہوتی اس کا تصور کرنا ہی مشکل ہے۔

Published: undefined

وزیراعلی نے کہا کہ دہلی میں 77 کنٹرول زون ہیں اور ان میں بھی اچانک ٹسٹ میں پایا گیا کہ کیسز بڑھے ہیں۔ ان علاقوں میں بھی لوگ ایک دوسرے کے گھروں میں جا رہے ہیں جن علاقوں میں لوگوں نے اس پر عمل نہیں کیا وہاں کیسز بڑھے ہیں۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ دنیا کے وسائل سے مالا مال اور خوشحال ممالک میں کورونا وائرس کے قہر کی تصویر سب کے سامنے ہے، اگر ہمارے یہاں لاک ڈاؤن نہیں ہوتا توحالات کیا ہوتے اسے کہنے کی ضرورت نہیں ہے۔ کیجریوال نے کہا کی دہلی کورونا وائرس کی سب سے مشکل جنگ لڑ رہی ہے اور دارالحکومت میں بیرون ملک سے سب سے زیادہ لوگ آئے اور اس وجہ سے بھی کورونا وائرس کی بڑی مار دہلی پر پڑی ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ دہلی میں 26 مریض انتہائی نگہداشت یونٹ اورچھ وینٹی لیٹر پر ہیں، وزیر اعلی نے کہا کہ دہلی میں حالات تشویشناک ہیں اور تمام پہلوؤں پر غوروخوض کرنے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ موجودہ حالات میں راحت دینے پرحالات بگڑے تو خود کو معاف نہیں کر پائیں گے۔ اس لئے ایک ہفتے بعد 27 اپریل کو دوبارہ صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اوراس وقت جو حالات ہوں گے اس کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس